• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شہرومضافات کے میونسپل اسکولوں کے۸۵؍طلبہ تیراکی کی تربیت کیلئے منتخب

Updated: May 30, 2023, 9:51 AM IST | saadat khan | Mumbai

اُردومیڈیم کے ۱۶؍طلبہ بھی شامل۔ ایک سال مفت تربیت دے کر انہیں ضلعی اور ریاستی سطح کےمقابلےمیں حصہ لینےکیلئے تیار کیاجائےگا

Children selected for swimming training can be seen with municipal officers and teachers.
تیراکی کی تربیت کیلئے منتخب کئے گئے بچوں کومیونسپل افسران اور اساتذہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

بی ایم سی  کےمحکمہ کھیل کود کی طرف سے پہلی مرتبہ پانچویں تا آٹھویں جماعت کے۲۰۵؍ طلبہ کو تیراکی کی تربیت دی گئی جن میں سے ۸۵؍ طلبہ کو ایک سال تک مفت میںتیراکی سکھانے کیلئے منتخب کیاگیاہے جن میں اُردو میڈیم کے ۱۶؍طلبہ ہیں۔
 محکمہ کھیل کود کے انچارج سنجے گاڈگے نے انقلاب کو بتایا کہ ’’ امسال پہلی مرتبہ  میونسپل اسکولوں  کے پانچویں تاآٹھویں جماعت کے طلبہ کو   سوئمنگ  مفت سکھانےکی سہولت فراہم کی گئی ہے  جس کےتحت ۲۰۵؍طلبہ کویکم مئی سے ۲۲؍مئی کے درمیان بی ایم سی کے  دادر، چمبور، ملاڈ اورکاندیولی میں واقع   سوئمنگ پول میں دوپہر ساڑھے ۱۲؍تا ڈیڑھ بجے   تیراکی کی تربیت دی جائے گی۔ ان طلبہ میں سےبہترین تیراکی کرنے والے ۸۵؍ طلبہ کا انتخاب کیاگیاہے جنہیں بی ایم سی کی طرف سے ایک سال تک تیراکی کی مفت ٹریننگ دی جائے گی۔ ان میں ۶۴؍ لڑکے اور ۲۱؍ لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ طلبہ پڑھائی کے ساتھ سوئمنگ کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ان میں سے جن طلبہ کی کارکردگی بہترین ہوگی، انہیں ضلعی اور ریاستی سطح کے تیراکی مقابلوںمیںحصہ لینے کیلئے بھیجاجائے گا۔ جولائی ۲۰۲۳ء سے ان  ۸۵؍طلبہ کو ماہر پیراکوںکی رہنمائی میں تربیت دی جائے گی۔
  طلبہ میں تعلیم کےساتھ کھیل کودکا شوق پیدا کرنےکیلئے جوائنٹ میونسپل کمشنر( ایجوکیشن ) اجیت کمبھار کی رہنمائی میں یہ پروجیکٹ پہلی مرتبہ بی ایم سی اسکولوںکے طلبہ کیلئے شروع کیاگیاہے۔ اس تعلق سے منعقدہ تقریب میں ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال، راجو تڑوی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سائلی سوے، تیراکی کی تربیت دینےوالے استاد، ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ ، طلبہ اور سرپرست موجودتھے۔     

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK