• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی میں۸۰؍ فیصد سرکاری اسکول، پرائیویٹ اسکولوں سے بھی بہتر ہیں: کیجریوال

Updated: June 27, 2023, 9:57 AM IST | new Delhi

بادلی اسمبلی حلقہ کے لباس پور گاؤں میں اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ نے مرکز پر تنقید کی،کہا ’’ وہ دہلی کو روکتے رہے ا ورہم دہلی کیلئے کام کرتے رہے ‘‘

Arvind Kejriwal and Education Minister Atesh Singh at the inauguration of the new government school building
اروندکیجریوال اور وزیر تعلیم آتشی سنگھ سرکاری اسکول کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اب دہلی کے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے اسکولوں میں تعلیم اچھی ہوگئی ہے اور کم از کم۸۰؍ فیصد سرکاری اسکول، نجی اسکولوں سے بہترہوگئے ہیں۔ کیجریوال نے پیر کو بادلی اسمبلی حلقہ کے لباس پور میں اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کو روکتے رہے اور ہم دہلی کے لوگوں کیلئے کام کرتے رہے۔ انہوں نے لباس پور گاؤں میں  ایک سرکاری اسکول کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ’’یہ سرکاری اسکول کسی بھی پرائیویٹ اسکول سے بہتر اور شاندار ہے۔ جدید کلاس روم سے لے کر لائبریری تک جدید اور عالمی معیار کی سہولیات اس میں نظر آئیں گی۔ ہم صاف نیت اور لگن کے ساتھ عوام کے لیے کام کرتے ہیں، اسی لیے ہم تمام تر رکاوٹوں کے بعد بھی عوام کے لیے یہ سب کچھ کر پا رہے ہیں۔‘‘
 وزیراعلیٰ کے مطابق’’ پہلے سرکاری اسکولوں کی حالت بہت خراب تھی۔ اسکول خیموں میں چلتے تھے۔ اسکول کی دیواریں نہیں تھیں۔ کلاس میں پنکھے نہیں تھے، بیت الخلاء اور پانی کی سہولت بھی نہیں ہوتی تھی۔ بچے ایک یا دو گھنٹے اسکول میں رہتے تھے اور پھر گھر واپس چلے جاتے تھے۔ اسکول میں پڑھائی بھی نہیں ہوتی تھی۔ ایک غریب آدمی بڑی مجبوری میں اپنے بچے کو سرکاری اسکول بھیجتا تھا۔ دہلی میں امیروں کے بچے پرائیویٹ اسکول جاتے تھے اور غریبوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں۔ ہماری حکومت نے دہلی میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کیا ہے۔اب سرکاری اسکول بھی پرائیویٹ اسکولوں کی طرح اچھے ہو گئے ہیں۔ ہمارے سرکاری اسکولوں سے اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کا کریڈٹ میرے۶۰؍ ہز ار اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے مل کر دہلی کے تعلیمی نظام میں انقلاب لانے میں کردار ادا کیا ہے۔ دہلی میں صرف نظام بدلا اور اب ایک ایماندار حکومت آگئی ہے۔ اگر حکومت ایماندار ہو، وزیر اعلیٰ، وزراء اور ایم ایل اے ایماندار ہوں تو نظام بدل جاتا ہے۔ اب دہلی میں ایک ایماندار حکومت ہے، اس لیے پورا نظام بدل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK