• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی الیکشن: مہاراشٹر، جھارکھنڈ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Updated: October 15, 2024, 4:26 PM IST | New Delhi

آج الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مہاراشٹر میں ووٹنگ ۲۰؍ نومبر کو جبکہ جھارکھنڈ میں ۲؍ مرحلے میں یعنی ۱۳؍ اور ۲۰؍ نومبر کو ہوگی۔ دونوں ریاستوں میں نتائج کا اعلان ۲۳؍ نومبر کو ہوگا۔

Chief Election Commissioner Rajeev Kumar. Photo: INN
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن نے آج پریس کانفرنس کے درمیان مہاراشٹر میں ریاستی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مہاراشٹر میں ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ ۲۰؍ نومبر کو ہوگی جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ۲۳؍ نومبر کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی کی مدت ۲۶؍ نومبر کو ختم ہوگی۔

جھارکھنڈ میں ۱۳؍ اور ۲۰؍ نومبر کو ووٹنگ، ۲۳؍ نومبر کو نتائج کا اعلان

جھارکھنڈ میں ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ ۱۳؍ اور ۲۰؍ نومبر کو دو مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ ۱۳؍ نومبر جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ ۲۰؍ نومبر کو ہوگی۔ جھارکھنڈ میں بھی نتائج کا اعلان ۲۳؍ نومبر کو کیا جائے گا۔ جھارکھنڈ میں ۶ء۲؍ کروڑ افراد ووٹ دیں گے۔ جھارکھنڈ میں ۲۹؍ ہزار ۵۶۲؍ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK