• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

الیکٹرک بس سے دھواں نکلنے پر مسافروں کو اتارا گیا

Updated: January 01, 2025, 3:44 PM IST | Agency | Mumbai

برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (بی ای ایس ٹی) کی لیز پر لی گئی ایک الیکٹرک بس میں منگل کی دوپہر بائیکلہ کے علاقے میں دھواں نکلنے سے افرا تفری پھیل گئی۔ بس کے اوپر نصب بیٹری سے دھواں نکلنے پر لوگ ڈر گئے تھے۔ ڈرائیور نے بس کو سڑک کنارے کھڑا کیا اور مسافروں کو اترنے کیلئے کہا ۔

The driver pulled the bus over when smoke started coming out. Photo: PTI
دھواں نکلنے پر ڈرائیور نے بس کوکنارے کھڑا کردیا تھا۔(پی ٹی آئی)

 برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (بی ای ایس ٹی) کی لیز پر لی گئی ایک الیکٹرک بس میں منگل کی دوپہر بائیکلہ  کے علاقے میں دھواں نکلنے سے افرا تفری پھیل گئی۔ بس  کے اوپر نصب بیٹری سے دھواں نکلنے پر لوگ ڈر گئے تھے۔ ڈرائیور نے بس کو سڑک کنارے کھڑا کیا اور مسافروں کو اترنے کیلئے کہا ۔ ایک عہدیدار ر نے کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔یہ بس روٹ نمبر ۱۲۶؍پر چل رہی تھی اور جیجا ماتا ادھیان(رانی باغ) جا رہی تھی۔واقعہ دوپہر  ڈیڑھ بجے کے قریب ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر روڈ پر پیش آیا۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ بس زیر تعمیر پُل کے اوپر والے حصے سے ٹکرا گئی ہوگی حالانکہ دھواں نکلنے کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔دریں اثنا بیسٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بس ’اولیکٹرا‘ کمپنی کی تیار کردہ تھی۔واضح رہے کہ یہ وہی کمپنی ہے جس کی بس چلاتے ہوئے ایک ماہ قبل ڈرائیور نے کرلا میں ایک بڑے حادثے میں کئی لوگوں کو کچل دیا تھا۔ یاد رہے کہ بیسٹ انتظامیہ یہ بسیں نجی ٹھیکیداروں سے ویٹ لیز پر لیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK