Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکی ارب پتی ایلون مسک کے یہاں ۱۴؍ ویں بچے کی پیدائش

Updated: March 01, 2025, 5:17 PM IST | Mumabi

امریکی ارب پتی ایلون مسک کے یہاں ۱۴؍ ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی نیورولنک کی ایگزیکٹیو شیلون زیلیس ان کے ۱۴؍ویں بیٹے کی والدہ بنی ہیں۔

American billionaires Elon Musk and Shalon Zelis. Photo: X
امریکی ارب پتی ایلون مسک اور شیلون زیلیس۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے قریبی مشیر ارب پتی ایلون مسک کے گھر ۱۴؍ ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نیورولنک کی ایگزیکٹیوشیون زیلیس ایلون مسک کے ۱۴؍ویں بیٹے کی ماں بنی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: شریہ گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ۱۳؍ فروری سے ہیک، اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا

شیون زیلیس نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ ایلون مسک سے گفتگو کرنے کے بعد اور ارکاڈیا کی سالگرہ کے موقع پر ہم نے محسوس کیا کہ یہی بہترین موقع ہےکہ ہم اپنے بیٹے سیلڈن لائکرگسکی پیدائش کی خبر شیئرکریں۔‘‘ انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کی پیدائش کب ہوئی تھی۔ایلون مسک نے بھی شیلون زیلیس کے پوسٹ کا جواب دیا ہے۔ یاد رہے کہ شیلون زیلیس کا ردعمل کنزرویٹیو انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئرکے یہ کہنے کے بعد سامنے آیا ہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر حال ہی میں مسک کے ۱۳؍ ویں بچے کی ماں بنی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK