• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک کی بڑھتی طاقت امریکی بیوروکریسی کیلئے درد سر

Updated: February 05, 2025, 1:28 PM IST | Agency | New York

اہلکاروں کو اندیشہ ہے کہ مسک کے کاروباری تعلقات مفادات کے ٹکراؤ جیسی صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں۔

Elon Musk. Picture: INN
ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دنیا کی امیر ترین شخص ایلون مسک کے بڑھتے اختیارات سے امریکی بیوروکریسی پریشانی کا شکار ہے۔ ٹرمپ کے حلف لیتے ہی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شی اینسی (محکمہ برائے بہتر حکمرانی ) کے سربراہ  ایلون مسک کی جانب سے چند دنوں میں امریکی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت اور بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی خبریں سامنے آئیں۔ امریکہ کے ایک  اخبار  کے مطابق ایلون مسک اپنا اثرو رسوخ استعمال کررہے ہیں اور اسے مزید بڑھا رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد صرف۲؍ ہفتوں میں ہی ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ سربراہ  کے طور پرمسک نے نہ صرف حساس مالیاتی ڈیٹا سسٹم تک رسائی حاصل کی بلکہ اس دوران متعلقہ حکام اور قائم کردہ  پروٹوکولز کو بھی نظر انداز کیا۔  امریکی اخبار نے لکھا کہ ایلون مسک مکمل خود مختاری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اس دوران وہ اکثر بیوروکریٹک چینلز کو بھی نظر انداز کردیتے  ہیں جبکہ وسیع مالی مفادات اور چین کے ساتھ بھی مسک کے کاروباری تعلقات مفادات کے ٹکراؤ جیسی صورتحال کو جنم دیتے ہیں۔  اخبار کے مطابق ایلون مسک کے حکومت سے بہت سے مالی مفادات ہیں۔ ایسے میں ان کی ٹیم نے بہت سے اہم حکومتی امور انجام دینے والے اداروں کا کنٹرول بھی سنبھال  لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK