• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خرابی کے سبب پانی میں ہنگامی لینڈنگ

Updated: October 02, 2024, 11:22 PM IST | Muzaffarpur

ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر کے عملے کو گاؤں والوں نےریسکیو کرایا ، فضائیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا

The crew of the helicopter engaged in the rescue operation was rescued by the villagers, the Air Force ordered an investigation into the accident
آدھے سے زیادہ ڈوبا ہوا فضائیہ کا ہیلی کاپٹر،اطراف میں گاؤں والےجو مدد کیلئے پہنچے۔(پی ٹی آئی )

بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہندوستانی فضائی سروس کے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر کو بدھ کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیلاب کے پانی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جہاز میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہاکہ طیارہ کے عملے کے تمام اراکین محفوظ ہیں اور اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘‘فضائیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔بہار کو اس وقت سیلاب کی صورت حال کا سامنا ہے۔ کئی اضلاع زیر آب ہیں جس کی وجہ سے جنگی سطح پر راحتی وامدادی مہم جاری ہے ۔ اس درمیان مظفر پور ضلع کے اورائی نیا گاؤں میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بدھ کو اس وقت حادثہ کا شکار ہو گیا جب وہ سیتامڑھی ضلع میں  امدادی سامان تقسیم کرکے لوٹ رہا تھا۔ہیلی کاپٹر میں ۲؍ پائلٹ اور فضائیہ کے کچھ جوان بھی سوار تھے۔ سبھی  محفوظ رہے اورانہیں ہیلی کاپٹر سے نکالنے میں  گاؤں والوں نے مدد کی ۔  ہیلی کاپٹر سیتامڑھی سے جب راحتی سامان تقسیم کر واپس لوٹ رہا تھا تبھی اس میں کچھ خرابی آ گئی ۔ چونکہ ہر طرف پانی بھرا ہوا تھا  اس لئے دونوں پائلٹوں نے پانی میں ہی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مظفر پور ضلع کے اورائی واقع بیسی بازار کے پاس پائلٹ نے  پانی میں ہیلی کاپٹر کو اتار دیا۔ یہاں ہیلی کاپٹر کی ایک طرح سے کریش لینڈنگ ہوئی اور ہیلی کاپٹر کا نصف سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوب گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگوں نے ہیلی کاپٹر کو پانی میں گرتے دیکھا تو دوڑ کر وہاں پہنچے ۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی وردی پہنے۴؍ افراد کو گاؤں والوں نے کشتی میں سوار کر محفوظ مقام تک لایا۔ پھر پولیس کو بھی مطلع کیا گیا ۔حادثہ کا شکار اس ہیلی کاپٹر میں راحتی اشیاء بھی موجود تھیں، اس لیے جب جوانوں کو مقامی لوگوں نے باہر نکالا تو راحتی اشیاء کی بوریاں بھی ساتھ میں باہر نکالنی شروع کر دی۔ کچھ لوگ تو ہیلی کاپٹر  کاسامان بوریوں میں بھر کر کشتی سے لے جاتے ہوئے بھی دکھائی دئیے ، بعد میں پولیس نے وہاں پہنچ کر لوگوں کومنتشر کیا ۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK