• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کھادوں پر انحصار کم کرنے کیلئے نامیاتی اور قدرتی کھیتی پر زور

Updated: October 21, 2024, 12:46 PM IST | New Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج نے کہا کہ حکومت کا مقصد فی ہیکٹر پیداوار میں اضافہ، پیداواری لاگت کو کم کرنا اور کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کرنا ہے۔

Union Minister Shivraj Chauhan talking to his team. Photo: PTI.
مرکزی وزیر شیوراج چوہان اپنی ٹیم سے بات چیت کررہے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی پیداوار بڑھانے اور کیمیکلز اور کھادوں پر انحصار کم کرنے کیلئے نامیاتی اور قدرتی کھیتی کی طرف بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں غذائی اجناس کی پیداوار کا قومی ہدف۳۴؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار ٹن ہوگا۔ نئی دہلی میں نیشنل ایگریکلچر کانفرنس –ربیع مہم ۲۰۲۴ء کا افتتاح کرتے ہوئے شیوراج نے کہا کہ حکومت کا مقصد فی ہیکٹر پیداوار میں اضافہ، پیداواری لاگت کو کم کرنا اور کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاکہ قیمت خرید اور فروخت کی قیمت میں فرق کو کم کیا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ’’ہمیں پیداواری صلاحیت بڑھانے اور کیمیکلز اور کھادوں پر انحصار کم کرنے کیلئے نامیاتی اور قدرتی کھیتی کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ریاستوں کو زرعی موسمی حالات کی بنیاد پر پیداوار بڑھانے کیلئے مرکز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، تاکہ ہندوستان دنیا میں خوراک کا سب سے بڑا ذخیرہ بن سکے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں غذائی اجناس کی پیداوار کا قومی ہدف۳۴؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ۵۰؍ ہزار ٹن ہوگا۔ 
اس کانفرنس کا انعقاد گزشتہ زرعی سیزن کے دوران فصلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ربیع کے موسم کیلئے فصل کے مخصوص اہداف کا تعین کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت وزراء اور ریاستی نمائندوں کی ہر تجویز پر مل کر کام کریگی۔ کانفرنس میں ریاستی وزیر رام ناتھ ٹھاکر نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ سیلاب اور طوفان کی وجہ سے فصلوں کے نقصان سے متاثر کسانوں کی مدد کیلئے فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر حکام اور محققین کو بازار میں زرعی ان پٹس کے معیار کا جائزہ لینا چاہیے۔ کانفرنس میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت بھاگیرتھ چودھری نے کہا کہ مرکزی حکومت کا بنیادی مقصد کسانوں کی آمدنی کو دُگنا کرنا اور انہیں تکنیکی، سائنسی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی میں کسانوں کے اہم کردار کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی خود انحصاری اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا بنیادی مقصد کسانوں کی آمدنی کو دُگنا کرنا اور انہیں تکنیکی، سائنسی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ ‘‘
پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے 
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت بھاگیرتھ چودھری نے سنیچر کو کہا کہ مرکزی حکومت کا بنیادی مقصد کسانوں کی آمدنی کو دُگنا کرنا اور انہیں تکنیکی، سائنسی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ سنیچر کو یہاں منعقدہ ’قومی زراعت کانفرنس - ربیع مہم ۲۰۲۴ء‘ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں زرعی اصلاحات کی طرف بہت سے ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں اور اس کی وجہ سے پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی میں کسانوں کے اہم کردار کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی خود انحصاری اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا بنیادی مقصد کسانوں کی آمدنی کو دُگنا کرنا اور انہیں تکنیکی، سائنسی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات کی جانب بہت سے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پیداوار اورکسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع کی فصلیں ہندوستانی زراعت کیلئے بہت اہم ہیں کیونکہ یہ غذائی تحفظ اور معاشی استحکام کو مضبوط کرتی ہیں۔ چودھری نے کہا کہ مودی کا عزم ہے کہ ہندوستانی کسانوں کو مضبوط اور خود انحصار ہونا چاہئے۔ ربیع سیزن کے اس موقع پر ہمیں اپنے کسانوں کے ساتھ مل کر محنت اور تندہی سے کام کرنا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK