• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جیٹ ایئرویز پر ای ڈی کا چھاپہ، ۵۰۰؍ کروڑ سے زائد کی املاک ضبط

Updated: November 01, 2023, 5:57 PM IST | New Delhi

مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے جیٹ ایئرویز کی ۵۰۰؍ کروڑ سے زائد روپے کی املاک ضبط کی ہے جن میں ۱۷؍ رہائشی فلیٹس، بنگلے، اور کمرشیل بلڈنگس شامل ہیں۔ یہ املاک کمپنی اور لوگوں کے نام پر درج ہیں جن میں کمپنی کے بانی نریش گوئل، ان کی اہلیہ انیتا گوئل اور بیٹے نیوان گوئل شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یکم ستمبر کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے تحت نریش گوئل کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں آرتھر رو ڈ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Jet Airways. Photo: INN
جیٹ ایئرویز۔ تصویر: آئی این این

آج مرکزی تفیتشی ایجنسی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں جیٹ ایئرویز انڈیا کی تقریباً ۵۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط کی ہے جن میں لندن، دبئی اور ملک کی مختلف ریاستوں میں ۷۱؍ رہائشی فلائٹس، بنگلوں اور کمرشیل بلڈنگس ضبط کئے گئے ہیں۔ یہ املاک کمپنیوں اور لوگوں کے نام پردرج ہیں جن می جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل، ان کی اہلیہ انیتا گوئل اور بیٹے نیوان گوئل شامل ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس اور پی ایم ایل اے ۲۰۰۲ء کے تحت کمپنی کی تقریباً ۵۳۸؍ کروڑ روپے کی املاک ضبط کی ہے۔ گوئل کے علاوہ کمپنی کی کچھ جائیداد جیٹیئر پی وی ٹی ایل ٹی ڈی اور جیٹ انٹرپرائسس پی وی ٹی ایل ٹی دی کے تحت بھی درج ہیں۔ خیال رہےکہ مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے کینرا بینک کی جانب سے داخل کئے جانے والے مبینہ فراڈ کیس میں کمپنی کے بانی اور دیگر ۵؍ افراد کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی تھی۔ بینک نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایئر لائنس کیلئے ۸۴۸؍ روپے کی کریڈیٹ لمٹس منظور کی تھیں جن میں سے ایئر لائنس نے بقایا ۸۳۵؍ روپے کی رقم اب تک ادا نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے تحت نریش گوئل کو یکم ستمبرکو حراست میں لے کر انہیں آرتھر روڈ جیل بھیج دیا تھا۔ ای ڈی نے الزام عائد کیا تھا کہ جیٹ ایئرویز کے بانی دیگر ممالک میں ٹرسٹ قائم کر کے رقم منتقل کر رہے ہیں۔ تفتیشی ایجنسی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ایئرلائنس کے بانی ان ٹرسٹوں کو منقولہ جائیداد خریدنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ان ٹرسٹوں کی رقم جرم کی طرف قدم بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ای ڈی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیٹ ایئرویز کی جانب سے لئے گئے قرض کو جائیداد کی خرید کے بجائے ملبوسات، فرنیچر اور جیولری خریدنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم، ۱۲؍ ستمبر کو ہونے والی سماعت میں بزنس مین اور کمپنی کے بانی نے کورٹ میں کہا تھا کہ ایوی ایشن سیکٹر بینک کی جانب سے دیئے جانے والے قرض پر چل رہے ہیں اور تمام رقم کو منی لانڈرنگ نہیں قرار دیا جاسکتا۔

جیٹ ایئرویز کے بانی نرینش گویال ای ڈی کی حراست میں۔ تصویر: آئی این این

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK