• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: چارلس اور ملکہ کمیلا کا اسماء خان کے ریستوراں کا دورہ، بریانی پارسل لی

Updated: February 27, 2025, 6:58 PM IST | London

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے کارنابی ا سٹریٹ، لندن میں واقع اسماء خان کے ریستوراں ڈارجلنگ ایکسپریس کا دورہ کیا، رمضان پیکج بنائے اور چکن بریانی پارسل لی۔

King Charles and Queen Camilla enjoying the aroma of biryani. Photo: INN.
بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا بریانی کی خوشبو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان پیکج بنائے۔ برطانوی بادشاہ اور ملکہ دونوں لندن کے پوش سوہو میں واقع ریسٹورنٹ گئے جہاں انہوں نے خشک میوہ جات اور کھانا سحری و افطار کیلئے پیک کیا۔ شیف اسماء خان نے کہا کہ بادشاہ نے اتنی تیزی سے کھانا پیک کیا کہ کاغذ کے لفافے کھول کرانہیں اتنی ہی تیزی سے دینا مشکل ہوگیا۔ دلچسپ تبصرہ سُن کر بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور پوچھا کیا انہیں صرف ایک ڈیٹ ملتی ہے؟ ملکہ نے تازہ تازہ بنی بریانی پیک کی۔ برطانوی بادشاہ چارلس بھی کچن کے اندر چلے آئے اور جھک کر بریانی کی خوشبوکا بھی لطف اٹھایا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Royal Family (@theroyalfamily)

راک اسٹار شیف اسماءجو کولکاتا میں پلے بڑھی ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا: ’’آج بادشاہ اور ملکہ ڈارجلنگ ایکسرپس میں رمضان سے پہلے کی تیاری کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے جہاں انہوں نے کھجور اور بریانی پیک کی اوروہ کچھ بریانی پارسل بھی لے گئے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK