• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یورپ:ارسولا وان ڈیرلیین دوسری مدت کیلئے یورپی کمیشن کی صدر منتخب

Updated: July 18, 2024, 10:28 PM IST | Strasbourg

آج یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے صدر کا انتخاب کرنے کیلئے ووٹنگ کی جس میں ارسولا وان ڈیرلیین دوسری مدت کیلئے منتخب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ یورپ کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Ursula van der Leyen (left) after being elected President of the European Commission. Image: X
ارسولا وان ڈیرلین (بائیں) یورپی کمیشن کی صدر منتخب ہونے کے بعد۔ تصویر: ایکس

ارسولا وان ڈیرلیین دوسری مدت کیلئے یورپی کمیشن کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے جمعرات کو ۷۲۰؍ رکنی چیمبر میں خفیہ رائے شماری کی جس میں ارسولا کی حمایت میں ۴۰۱؍ اور مخالفت میں ۲۸۴؍ ووٹ پڑے۔ تاہم، نتائج کے بعد وہ آئندہ ۵؍ سال کیلئے یورپی کمیشن کی صدر منتخب ہوچکی ہیں۔

اسٹراسبرگ، فرانس میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اسولا ڈیر لیین نے یوکرین میں روس کی جنگ، عالمی اقتصادی مسابقت اور موسمیاتی بحران کے چیلنجوں کی شکل میں خوشحالی اور سلامتی پر مرکوز ایک پروگرام ترتیب دیا۔ رائے شماری سے قبل ارسولا نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’’اگلے پانچ سال اگلے پانچ دہائیوں کیلئے دنیا میں یورپ کی جگہ کا تعین کریں گے۔ یہ فیصلہ کریں گے کہ ہم اپنے مستقبل کو خود تشکیل دیں گے یا اسے واقعات کے ذریعے یا دوسروں کے ذریعے تشکیل دینے دیں گے۔‘‘ اس دوران انہوں نے موسمی تبدیلیوں سے لڑنے کیلئے یورپی یونین کی معیشت کی ’’گرین ڈیل‘‘ کی تبدیلی پر پیچھے نہ ہٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

واضح رہے کہ انہیں ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے ۳۶۱؍  ووٹ درکار تھے۔ خیال رہے کہ ارسولا یورپی یونین کے سخت سرحدی کنٹرول اور جرائم کے خلاف پولیس کے مضبوط تعاون کا وعدہ بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK