برطانوی شاہی خاندان کے درجنوںپرستاروں نےسنیچرکےروز کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل وسطی لندن میں انتظار کرنا شروع کر دیا۔
EPAPER
Updated: May 06, 2023, 10:58 AM IST | London
برطانوی شاہی خاندان کے درجنوںپرستاروں نےسنیچرکےروز کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل وسطی لندن میں انتظار کرنا شروع کر دیا۔
برطانوی شاہی خاندان کے درجنوںپرستاروں نےسنیچرکےروز کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل وسطی لندن میں انتظار کرنا شروع کر دیا۔ایک طرف برطانوی شہری اور لاکھوں دیگر لوگ اس تاریخی واقعے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تو دوسری جانب بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس اہم واقعہ کی کوئی پروا نہیں ہے۔کنگ چارلس کی والدہ ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی ۱۹۵۳ءمیںہوئی تھی۔ اب شاہ چارلس کی تاج پوشی کو برطانیہ میں صدی کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا جارہاہے۔اس تقریب میں ایک شاندار پریڈ ہوگی اور عظیم الشان فوجی جلوس نکالا جائے گا۔میڈیا مہینوں سے اس تاریخی موقع کے منصوبوں اور تفصیلات پر نشریات کررہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہرہوتا ہےکہ عوام کی اکثریت تاجپوشی میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتی۔
لندن میں بہت سے لوگ پہلے ہی دی مال پر قطارمیںکھڑے ہیں۔ بکنگھم پیلس کے عظیم مقام پر یہ احساس ہےکہ یہ لمحات خاص ہوں گے۔ تقریب کا شدت سے انتظار کرنے والے ٹونی چن نے کہا اگر اس تقریب کے بدلے کوئی مجھے پوری دنیا بھی دے دےتومیں اس تقریب کی کمی کو محسوس کروں گا۔ ٹونی وسطی انگلینڈ سے دل کی شدید بیماری میں مبتلا ہونے کےباوجود یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا گھر میں رہنااور اسے ٹی وی پر دیکھنا حقیقت میں یہاں موجودگی جیسا نہیں ہے۔ایک نرسنگ اسسٹنٹ ۵۰؍سالہ ایلی اسٹیفنز نے کہا کہ یہ تقریب کچھ ایسی ہے جو اس چھوٹے ملک کے پاس تو ہے لیکن بڑے بڑے ملکوں کے پاس نہیں ہے۔ لہٰذا ہمیں واقعی اس کا جشن منانا چاہیے اور ان تمام سجاوٹوں کے لیے شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ واقعہ کچھ برطانویوں کے لیے زندگی میں صرف ایک بار آ رہاہے۔اس لیے بھی یہ ان کے لیے بہت اہم ہے۔بعض برطانویوں کے لیے بھی تقریب اس لیے بھی خوش آئندہےکیونکہ اس کی وجہ سے ان کی چھٹیاں پیر تک بڑھ جائیں گی۔