الیکٹرک گاڑیوں اور اس کے پرزے بنانے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد سےبدھ سے۳؍ روزہ ای وی انڈیا ۲۰۲۲ءکا آغاز ہوا ہے
EPAPER
Updated: September 08, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Greater Noida
الیکٹرک گاڑیوں اور اس کے پرزے بنانے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد سےبدھ سے۳؍ روزہ ای وی انڈیا ۲۰۲۲ءکا آغاز ہوا ہے
الیکٹرک گاڑیوں اور اس کے پرزے بنانے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد سےبدھ سے۳؍ روزہ ای وی انڈیا ۲۰۲۲ءکا آغاز ہوا ہے جس میں ای ٹووہیلر گاڑیوں کے برانڈ `جوائے ای بائیک کے مینو فیکچرر وارڈ وزرڈ انوویشنز اینڈ موبیلیٹی لیمیٹیڈ نے اپنے الیکٹرک ٹو وہیلرکی پوری رینج پیش کی۔کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر یتن گپتے نے یہاں کہا کہ جوائے ای بائیک ای وی انڈیا ۲۰۲۲ءکا ٹائٹل اسپانسر ہے، جو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے گرین ٹرانسپورٹیشن کے تعلق سے بیداری بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ملک میں ای وی انقلاب میں ایک رہنما ہونے کے ناطے، کمپنی نے اپنے تھری وہیلر کی نمائش بھی کی، جسے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں لانچ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا،’’ ہندوستان میں اتر پردیش اور دہلی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اہم بازار ہیں۔ ہم حکومت ہند اور حکومت اتر پردیش نیز ایکسپو کے منتظمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ریاست میں ای وی کے اڈاپشن کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ای وی انڈ یا ۲۰۲۲ء ہمارے لئےایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہمیں ملک کے ای وی انقلاب کو ممکنہ صارفین کے سامنے پیش کرنے اور اس کی معلومات دینے کا موقع ملا ہے۔ ہمارے پاس اس وقت شمالی ہندوستان کے بازار میں ۵۴؍ ٹچ پوائنٹس ہیں اور ہماری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ہم نے موجودہ مالی سال میں اپنا فٹ پرنٹ بڑھانےکا ہدف مقرر کیا ہے۔