ممبئی کی ہوائوں میں زیادہ رطوبت کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آنے کے باوجود شدید گرمی محسوس ہورہی ہےجس کے پیش نظر چند اسکولوں نے پی ٹی کے پیریڈ میں بچوں کو کلاس کے باہر کھیلنے پر روک لگادی۔
EPAPER
Updated: April 18, 2024, 11:24 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
ممبئی کی ہوائوں میں زیادہ رطوبت کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آنے کے باوجود شدید گرمی محسوس ہورہی ہےجس کے پیش نظر چند اسکولوں نے پی ٹی کے پیریڈ میں بچوں کو کلاس کے باہر کھیلنے پر روک لگادی۔
ممبئی کی ہوائوں میں زیادہ رطوبت کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آنے کے باوجود شدید گرمی محسوس ہورہی ہےجس کے پیش نظر چند اسکولوں نے پی ٹی کے پیریڈ میں بچوں کو کلاس کے باہر کھیلنے پر روک لگادی۔ اگرچہ محکمہ موسمیات نے ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گرمی کی لہر ختم ہونے کا اعلان ایک دن پہلے ہی کردیا تھا لیکن ہوا میں رطوبت زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید گرمی کا احساس ہورہا ہے۔
ممبئی میں جمعرات کو دن کے وقت ہوا میں نمی کی مقدار ۶۱؍ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ بوریولی میں رطوبت تقریباً ۷۰؍ فیصد تک تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو شہر کے درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو گرمی سے فوری راحت کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی اور تھانے میں بھیانک آتشزدگی، ۲؍ مزدور زخمی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ممبئی اور تھانے کیلئے جمعرات اور جمعہ کیلئے پیش گوئی کی تھی کہ شام کے اوقات میں کسی کسی مقام پر معمولی بارش کا امکان ہے۔ البتہ خبر لکھے جانے تک شہر و مضافات یا تھانے میں کہیں بھی بارش ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی تھی۔
جمعرات کو سانتا کروز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۴ء۴؍ ڈگری اور رطوبت ۵۵؍ فیصد جبکہ قلابہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۳ء۲؍ ڈگری اور نمی ۷۱؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایسا ہی حال تھانے کا تھا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۷ء۱؍ ڈگری سیلسیئس لیکن ہوا میں نمی ۶۵؍ فیصد تھی۔ حالانکہ ضلع تھانے میں نمی میں بدھ کے مقابلے جمعرات کو ۹؍ فیصد کمی آئی تھی، اس کے باوجود لوگ شدید گرمی محسوس کررہے تھے۔
شہر و مضافات کے ایس ایس سی بورڈ کے زیادہ تر اسکولوںمیں گرمی کی چھٹیاں شروع ہوچکی ہیں اور چند اسکولوں میں سالانہ امتحان آخری مرحلے میں ہیں لیکن دیگر بورڈز کے اسکول جاری ہیں اور ان اسکولوں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر احتیاط کے طور پر طلبہ کو کھیل کود کے پیریڈ میںمیدان میں جاکر کھیلنے سے منع کردیا گیا ہے۔