• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندی کی معروف مصنفہ مالتی جوشی کا ۹۰؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: May 16, 2024, 2:51 PM IST | New Dehli

’’مالوا کی میرا‘‘ کے نام سے مشہور مالتی جوشی کو ۲۰۱۸ء میں اس وقت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پدم شری سے نوازا تھا۔

Malti Joshi. photo: INN
مالتی جوشی۔ تصویر: آئی این این۔

ہندی کی معروف مصنفہ اور پدم شری یافتہ مالتی جوشی کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر ۹۰؍ سال تھی۔ ایک قریبی رشتہ دار نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مالتی جوشی نے اپنے بیٹے اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے ممبر سیکریٹری سچیدانند جوشی کی دہلی کی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ’’مالوا کی میرا‘‘ کے نام سے مشہور، مالتی جوشی کو ۲۰۱۸ء میں اس وقت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پدم شری سے نوازا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: نوبیل انعام یافتہ کنیڈین مصنفہ ایلس منرو کا ۹۲؍ سال کی عمر میں انتقال

انہوں نے ہندی اور مراٹھی زبانوں میں ۶۰؍سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں ’’مدھیانتر‘‘، ’’پتاکشپ‘‘، ’’پراجے‘‘، ’’ایک گھر سپنوں کا‘‘، ’’وہ تیرا گھر، یہ میرا گھر‘‘ اور ان کا ناول ’’عورت ایک رات ہے‘‘ قابل ذکر ہیں۔ مالتی جوشی کی آخری رسومات جمعرات کو لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK