یہاں منگل کو ایک کسان نے منترالیہ کی عمارت کی ساتویں منزلہ سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 10:11 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
یہاں منگل کو ایک کسان نے منترالیہ کی عمارت کی ساتویں منزلہ سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔
یہاں منگل کو ایک کسان نے منترالیہ کی عمارت کی ساتویں منزلہ سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔ وہ دوسری منزلہ پر لگائی گئے حفاظتی جال پر جاگرا ۔ اونچائی سے کودنے کے سبب اس کے سینے پر شدید چوٹ لگی۔یہ دیکھ کر منترالیہ میں ہنگامہ مچ گیا ۔ کئی افراد ویڈیو شوٹنگ بھی کرنے لگے ۔ آنا فاناً میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکے نمائندے بھی وہا ں پہنچ گئے اور اس منظر کو قید کرنے لگے۔ ۲؍ پولیس اہلکارفوراً اس کسان کے پاس پہنچے اور بڑی مشقت سے اسےپکڑکر باہر نکالا۔ چھلانگ لگانے کےبعد کسان ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ لگا رہا تھا۔ وہ اپنے ساتھ چند دستاویز بھی لایاتھا جس کی کاپیاں جال پربکھر گئی تھیں۔ان کاغذات پر سروے نمبر لکھا ہوا تھا جس سے اندازہ ہو رہا تھاکہ معاملہ ریوینیو کا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے میڈیا سے بات کرنے نہیں دیا اور فوراًسے علاج کیلئے لے گئے۔
الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے کو پولیس اہلکاروںنے روکنے کی کوشش بھی کی جس کے سبب پولیس اہلکاروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں میں بحث بھی ہوئی۔ پولیس اہلکاروں کے اس رویے سے ناراض الیکٹرنک میڈیا کے متعدد نمائندوں نے منترالیہ میں واقع ڈی سی پی کے آفس کے باہر فرش پر بیٹھ کر احتجاج بھی کیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ڈی سی پی کی مداخلت کے بعد معاملہ سلجھالیاگیا۔خبر لکھے جانے تک اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی تھی اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا تھا کہ آخر وہ ساتویں منزلہ سے کیوں کودا تھا۔
اطلاع کے مطابق اسے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔