• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کسان آندولن کے۲۰۰؍ دن مکمل، ونیش بھی کسانوں کی حمایت کیلئے شمبھو بارڈرپہنچیں

Updated: September 01, 2024, 2:05 PM IST | Agency | New Delhi

خاتون پہلوان نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک کا کسان احتجاج کررہا ہے ، اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ورنہ ملک ترقی کیسے کرے گا؟

Vinesh Phogat was honored by farmers` organizations and hailed as an example. Photo: PTI
ونیش پھوگاٹ کا کسانوں تنظیموں نے اعزاز کیا اور انہیں مثال قرار دیا۔ تصویر :پی ٹی آئی

شمبھو بارڈر پر کسانوں کی تحریک نے سنیچر ۳۱؍ اگست کو ۲۰۰؍دن مکمل کر لئے ہیں۔ پنجاب اور ہریانہ کےکسان مظاہرین اب بھی مختلف مطالبات کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔ اس دوران خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ بھی شمبھو بارڈر پہنچیں اور کسانوں کے ساتھ احتجاج میں بھی حصہ لیا۔ یہاں پر موجود کسانوں نے ونیش پھوگاٹ کی عزت افزائی کی اور انہیں ملک کی بیٹیوں کے لئے مثال قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’بلڈوزر کارروائی قانونی نہیں ، انتقامی سیاست ہے‘‘

احتجاج میں شامل ہونے کے بعد پہلوان ونیش پھوگاٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں سیاست کا کوئی علم نہیں ہے اور نہ وہ سیاست کے معاملات میں پڑنا چاہتی ہیں لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ ملک میں ہر جگہ کسان موجود ہیں اور ان سبھی کے مسائل تقریباً یکساں ہیں۔ اسی لئے میری مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ کسانوں کے مسائل حل کریں۔ ہمارے یہ کسان بھائی ۲۰۰؍ دن سے یہاں موجود ہیں لیکن ان کی بات کوئی نہیں سن رہا ہے۔ ان کسانوں بھائیوں کو احتجاج کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ وہ مجبوری میں یہ کام کررہے ہیں ۔ اس لئے حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کی بات سنیں، ان کے مسائل کو سمجھیں اور انہیں حل کرنے کی طرف قدم بڑھائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK