• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فواد خان اور ماہرہ خان کی مرکزی اداکاری والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ہندوستان میں ریلیز ہوگی

Updated: September 18, 2024, 6:43 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فواد خان اور ماہرہ خان کیفلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ‘ہندوستان میں ۲؍ اکتوبر کوریلیز کی جائے گی۔

The Legend of Maula Jatt. Photo: INN
دی لیجنڈ آف مولا جٹ۔ تصویر : آئی این این

فواد خان اور ماہرہ خان کی مرکزی اداکاری والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ہندوستا ن میں ریلیز ہوگی
فواد خان اور ماہرہ خان کیفلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ‘ہندوستان میں  ۲؍ اکتوبر کوریلیز کی جائے گی۔ 
اس خبر نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا دی ہے۔ اس فلم کاپریمیر پاکستان میں اکتوبر ۲۰۲۲ ء میں ہوا تھا اور ساتھ ہی جنوبی ایشیا کے سنیما گھروں  میں اس فلم نے انقلاب برپا کردیا تھا۔ 
مولاجٹ کے آفیشیل انسٹاگرام ہینڈل نے اس خبر کا اعلان کیا ہے۔ ’’دو سال بعد، دی لیجنڈ آف مولا جٹ ابھی تک رکی نہیں  !، ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ہندوستان میں  بڑے اسکرین پر اس زبردست کہانی کا مشاہدہ کریں۔ ‘‘
زی اسٹوڈیو نے اس فلم کے حقوق حاصل کرلئے ہیں، جو کئی برسوں کے بعد ہندوستان میں  پہلی پاکستانی ریلیز ہے۔ اصل میں  ۳۰؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کی تاریخ اس فلم کی ریلیز کیلئے مقرر کی گئی تھی ، فلم کی ہندوستان میں ریلیز اس کے پریمیر سے عین قبل ڈسٹریبیوٹرس کے پیچھے ہٹنے کے بعد ملتوی کردی گئی۔ 
اس سے قبل آئی نوکس نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ ہم نے ڈسٹریبیوٹرس کو مطلع کیا ہے کہ فلم کی ریلیز ( غیر معینہ مدت تک ) ملتوی کردی گئی ہے۔ ہم نے انہیں یہ دو تین دن پہلے کہا تھا۔ زی اسٹوڈیو نے اس فلم کے حقوق حاصل کئے ہیں جیسے کہ ہم توقع کررہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گیلیکن بعض طبقات کی مزاحمت کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ‘‘
واضح رہے کہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘نے پاکستا ن اور بین الاقوامی سنیما گھروں میں کافی کامیابی حاصل کی اور اب بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم اور پنجابی زبان میں سب سے زیادہ کمانے کا ریکارڈ برقرا ر ہے۔ 
ناصر ادیب کے کرداروں پر مبنی’دی لیجنڈآف مولا جٹ ‘ ۱۹۷۹ء کے پاکستانی کلاسک کی جدید ریٹیلنگ ہے۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، ہمیما ملک جیسے اچھے اداکار مرکزی کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم مولاجٹ اور نوری نٹ کے درمیان شدید دشمنی کو بتاتی ہے۔ تاہم، فواد خان کو ان کی ’’خوبصورت ‘‘ اور’’کپور اینڈ سن‘‘ جیسی ہندی فلموں میں پرفارمنس کیلئے جانا جاتا ہے۔ وہ بالی ووڈ میں ۸؍ سال کے بعد لوٹیں گے۔ ۲۰۱۶ء کے اُڑی حملوں کے بعد فوادنے سرحدی رکاوٹ کی وجہ سے اپنے ہندوستانی سنیما کریئر کو روک دیا تھا لیکن اب وہ لوٹ رہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ان کے بالی ووڈ میں کئی پروجیکٹ شروع ہیں۔ وہ وانی کپور کے ساتھ ایک فلم میں  کام کریں گے جیساکہ فلم فیئر نے تصدیق کی ہے جبکہ پاکستانی بز کے مطابق فواد، انیس بزمی کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم ’’بھول بھولیاں ۳‘‘ میں بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK