Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

۴۵؍ہزار افراد کے بےگھر ہونے کا اندیشہ، شہریوں کا احتجاج

Updated: March 03, 2025, 3:37 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

کلوا :ڈیولپمنٹ پلان میں ہاؤسنگ سوسائٹی سے روڈ گزارنےپر ناراضگی!۔

Jitendra Awhad addressing the protesters. Photo: INN
جتیندر اوہاڑ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) نے شہر کا جو ترقیاتی منصوبہ ( ڈی پی )تیار کیا ہے، اس میں کلوا میں سڑکوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی سے گزارا ہے جس کے سبب تقریباً ۴۰۰؍ عمارتیں متاثر ہوں گی اور ۴۵؍ ہزار افراد بے گھر ہو ں گے۔ شہری انتظامیہ کےاسی غیر منصوبہ بندی کے خلاف اتوار کو کلوا کے متاثرہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مکینوں نے کلوا میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے قریب جمع ہو کر احتجاج کیا اور مذکورہ ڈی پی کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل ممبرا کلوا کےرکن اسمبلی اور این سی پی ( شرد پوار) کے قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جتیندر اوہاڑنے الزام لگایا کہ یہ ترقیاتی منصوبہ ایک خاص مقصد کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ہمیں شہریوں کو بے گھر کر کےشہر کی ترقی منظور نہیں۔ مظاہرین نے ٹی ایم سی اور ڈی پی کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ 
 جتیند ر اوہاڑ نے کہا کہ ’’ شہری انتظامیہ نے نیا ترقیاتی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق کلوا/کھاریگاؤں کے پورے علاقے کو تباہ کر دیا جائے گا۔ ڈی پی آکھ بند کرکے تیار کیا گیا ہےاور جن مقامات پر کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں وہاں ساڑھے تین سو سے ۴۰۰؍ عمارتوں کے اوپر روڈ بنانے کی تجویز کی گئی ہے۔ اگر یہ روڈ بنایاجاتا ہے تو ۴۵؍ ہزار مکین بے گھر ہو جائیں گے۔   اوہاڑ نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی کے اجلاس میں مَیں نے اس معاملے کو ایوان میں بھی اٹھایاتھاجس پر وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ہاؤس میں جانچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اگر یہ منصوبہ مسترد نہیں کیاگیاتو اس کے خلاف عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ رکن اسمبلی کے مطابق اگر کلوا کھریگاؤں کے باشندوں کو مار کر ایسی ترقی ہو رہی ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔ 
 ڈاکٹر جتیندر اوہاد نے یہ بھی کہا کہ ہم کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں حکومت سے اس سلسلے میں جواب طلب کریں گے۔ اس احتجاج میں این سی پی(شرد پوار)کے شہر کے صدر سہاس دیسائی، سابق اپوزیشن لیڈر ملند پاٹل، ورکنگ صدر پرکاش پاٹل، سابق اپوزیشن لیڈر پرمیلا کینی، سابق کارپوریٹر مہیش سالوی، اپرنا سالوی اور دیگر موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK