• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Updated: July 05, 2024, 12:12 PM IST | Agency | New Delhi

ان دنوں ملک بھر میں تمام سبزیوں کے دام آسمان چھورہے ہیں، مرچ سے لے کر ٹماٹر تک سب کچھ مہنگا ہوچکا ہے۔

The common consumer is the most worried about the increase in vegetable prices. Photo: INN
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عام صارفین سب سے زیادہ پریشان ہیں۔ تصویر : آئی این این

ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور اس میں  مزید اضافے کا خد شہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایسے میں شدید گرمی اور منڈی میں سبزیوں کی کم آمد کے درمیان ستمبر تک سبزیوں کی قیمتوں میں راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔ ستمبر میں جب سبزیوں کی آمد بڑھے گی، اسی صورت میں ان کی قیمتیں بھی نیچے آنی شروع ہوں گی۔ 
مانسون زور پکڑ رہا ہے 
جون میں قدرے سست روی کے بعد اب مانسون اپنی معمول کی تاریخ سے۶؍ دن پہلے یعنی۲؍ جولائی کو پورے ملک میں پہنچ چکا ہے۔ 
ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتیں بڑھیں گی
ملک بھر میں ان دنوں  تمام سبزیوں کے دام آسمان چھورہے ہیں۔ مر چ سے لے کر ٹما ٹر تک سب کچھ مہنگا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا اندازہ ہے کہ جولائی میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے باوجود اب تک کم بارش اور جون میں ملک کے بڑے حصے میں گرمی کی لہر کی وجہ سے بہت سی خراب ہونے والی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں کیونکہ ان کی مارکیٹ میں آمد میں کمی آئی ہے جس کا بڑا اثر ٹماٹر، پیاز اور آلو پر پڑا ہے۔ 
 ممبئی میں پیاز اور آلو کی خردہ قیمتیں فی الحال ایک سال پہلے کے مقابلے میں دگنی ہیں جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں تقریباً۶۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیاز فی الحال۵۰؍ روپے فی کلو سے زیادہ کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ ممبئی میں ٹماٹر ۸۰؍ روپے فی کلو سے اوپر چلا گیا ہے۔ آلو کے دام بھی مسلسل بڑھ رہےہیں۔ آلو بھی ۴۰؍ سے ۵۰؍ روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ 
ماہرین اقتصادیات کیا کہتے ہیں ؟
 بینک آف بڑودہ کے چیف اکانومسٹ مدن سبنویس نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے مستقبل قریب میں کھانے پینے کی اشیاء کے مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ سبنویس نے کہا کہ اب مہنگائی متعلقہ فصل اور مانسون کی رفتار پر منحصر ہے، آئندہ قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ 
دوسری جانب نرمل بنگ انسٹیٹیوشنل ایکوئٹیز کی ماہر اقتصادیات ٹریسا جان کا کہناہے کہ ہر سال بھاری بارش کی وجہ سے عام طور پر جولائی اور اگست میں قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ اس بار بھی ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ ان کا بھی یہی کہنا ہےکہ ستمبر کے مہینے ہی میں سبزیوں کے دام میں کمی کا امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK