• Fri, 17 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فیڈرل بینک نے معمرافراد کے لئے ایسٹیم سیونگس اکاؤنٹ کی سہولت کا اعلان کیا

Updated: December 12, 2024, 11:08 AM IST | Mumbai

فیڈرل بینک نے بدھ کو ایک نئی بچت اکاؤنٹ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے ایسٹیم سیونگس اکاؤنٹ کہا جاتا ہے۔

Bank Executive Director Shalini Warrier and other officials. Photo: INN
بینک کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شالنی واریئر اور دیگر عہدیدار۔ تصویر: آئی این این

فیڈرل بینک نے بدھ کو  ایک نئی بچت اکاؤنٹ اسکیم شروع کرنے کا  اعلان کیا ہے جسے ایسٹیم سیونگس اکاؤنٹ کہا جاتا ہے۔ یہ خصوصی اسکیم ذاتی بینکنگ کے تجربات میں ایک نیا معیار قائم کر رہی ہے۔ یہ پریمیم بینکنگ آپشن ۵۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کے سینئر صارفین کی متنوع ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اس زمرے کے صارفین کو خصوصی مالی خدمات فراہم کرنے کے لیے بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔  ایسٹیم سیونگس اکاؤنٹ کی خصوصیات میں    یہ بیما ہولڈرس کھاتہ داروں کو خصوصی سہولیات فراہم کرتا ہے جیسے مفت سالانہ صحت چیک اپ، اسپتال کی نقدی کی سہولت اور کال پر ڈاکٹر میسر ہوتا ہے،   صحت، سہولت، بزرگوں کی دیکھ بھال وغیرہ پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ایسٹیم اکاؤنٹ ہولڈرس کی شریک حیات کیلئے ایک مفت صفر بیلنس اکاؤنٹ اور ان کے پوتے پوتیوں کیلئے۲؍ زیرو بیلنس اکاؤنٹس فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سید مشتاق علی ٹرافی: لقمان میری والا کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بڑودہ کی فتح

ایسٹیم سیونگ اکاؤنٹ جیسی نئی سہولت کی نقاب کشائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل بینک کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شالنی واریئر نے کہا کہ آج کے دور میں۵۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے پاس بہت سارے مواقع اور اختیارات ہیں۔ ہمیں یہ اکاؤنٹ  شروع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو اس عمر کے گروپ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ آرام، صحت اور مالی بہبود پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ اختراعی بچت کھاتہ اپنے کھاتہ داروں کو خدمات اور فوائد کا ایک جامع گلدستہ پیش کرتا ہے۔ فیڈرل بینک اپنے صارفین کو اپنے مالی اہداف کے حصول کے لیے بااختیار بنانے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK