Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

۲؍ کتوں کے حملے میں خاتون سائنسداں زخمی، مالک اور دیگر۲؍ افراد کیخلاف کیس درج

Updated: March 28, 2025, 10:56 AM IST | pavai

یہاں ایک ۳۷؍سالہ خاتون سائنسداں پر۲؍ پالتو کتوں نے حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے انہیں متعدد چوٹیں آئیں اورانہیں ناک کی سرجری کرانی پڑی۔

The pet cats attacked the woman. Graphic: Uday Mohite
پالتوکتوں نے خاتون پر حملہ کیا تھا۔ گرافک : ادے موہیتے

یہاں ایک ۳۷؍سالہ خاتون سائنسداں پر۲؍پالتو کتوں نے حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے انہیں متعدد چوٹیں آئیں اورانہیں ناک کی   سرجری کرانی پڑی ۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ’ پٹ بل‘ اور  ’ڈوبر مین‘ نسل کے  کتے دویش ورک کےہیں اور دونوں کی دیکھ بھال ان کے ڈرائیور اور گھریلو ملازمہ کرتے ہیں۔ مذکورہ کتوں کے ذریعے بھیانک حملے کا  واقعہ۲۲؍ مارچ کی صبح پیش آیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تینوں افراد کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرنے والی ریسرچ سائنٹسٹ ریچا کوشک اروڑہ پوائی کے جل وایو وہار میں اپنے فلیٹ کی طرف جا رہی تھیں جس کی تزئین و آرائش جاری ہے۔ اس دوران دویش ورک کی گھریلو ملازمہ کتوں کو قابو میں نہ رکھ سکی اور ان  دونوں   نے ریچا کوشک پر حملہ کر دیا جس سے ان کے چہرے، ناک، ہاتھ اور ٹانگوں پر شدیدچوٹیں آئیں۔انہیں زخمی حالت میں پرائیویٹ اسپتال داخل کرایا گیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK