• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روس اور یوکرین کے درمیان شدید جھڑپیں، پوتن کا منگولیا کا دورہ

Updated: August 31, 2024, 3:06 PM IST | Agency | Kyiv

عالمی عدالت کے ذریعہ گرفتاری وارنٹ ہونے کےباوجود روسی صدر کے فیصلے پر چہ میگوئیاں۔

At least 5 people were killed in the Israeli attack on Ukraine on Friday. Photo: INN
یوکرین پر جمعہ کو کئے گئے اسرائیلی حملے میں کم از کم ۵؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ تصویر : آئی این این

 کیٖف / ماسکو(ایجنسی ): مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق روسی اور يوکرينی افواج کے مابين جمعرات اور جمعہ کی درميانی شب شديد جھڑپيں ہوئیں۔ سرحد پر روسی علاقے کرسک کے قريب واقع يوکرينی شہر سومی ميں ايک فضائی حملے کے نتيجے ميں شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ا س بیچ یوکرین کے صدر نے عالمی نیوکلیائی ایجنسی سے شکایت کی ہے کہ روسی حملوں  کی وجہ سے اس کی نیوکلیائی تنصیبات کو خطرہ ہےا وروہ انہیں  بند کرنے پر مجبور ہے۔ 
 تازہ حملوں  میں  خاکیٖف پرروسی حملے میں   ۵؍ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔ مہلوکین میں   ۵؍ سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ 
 دوسری طرف ایک اہم پیش رفت میں  روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگولیا کا دورہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ اس لئے اہم ہے کہ ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) گرفتاری کا وارنٹ جاری کرچکی ہےاور منگولیا آئی سی سی کا رکن ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK