امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، ایشوریہ رائے، دھرمیندر، پریم چوپڑہ، شوبھاکھوٹے، ہیمامالنی، جیابچن اور دیگر مشہورفلمی شخصیات نے پیر کو ووٹ دیا۔
EPAPER
Updated: May 21, 2024, 10:10 AM IST | Agency | Mumbai
امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، ایشوریہ رائے، دھرمیندر، پریم چوپڑہ، شوبھاکھوٹے، ہیمامالنی، جیابچن اور دیگر مشہورفلمی شخصیات نے پیر کو ووٹ دیا۔
امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، ایشوریہ رائے، دھرمیندر، پریم چوپڑہ، شوبھاکھوٹے، ہیمامالنی، جیابچن اور دیگر مشہورفلمی شخصیات نے پیر کو ووٹ دیا۔ ۸۱؍ سالہ امیتابھ بچن اور۷۶؍سالہ جیابچن نے جوہو علاقے کے پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن جو ہاتھ کی چوٹ کا علاج کر وارہی ہیں اور ابھی کانز فلم فیسٹیول کے سفر سے واپس آئی ہیں، کو بھی پولنگ بوتھ پر دیکھا گیا۔ عامر خان اورسابق اہلیہ کرن راؤ باندرہ میں پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد کیمروں کے سامنے پوز دیتے نظر آئے۔ اداکار نے لوگوں سے بھی زور دیا کہ وہ باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں۔
امیتابھ بچن۔
ایشوریہ رائے بچن۔
عامرخان اپنی سابق اہلیہ کرن راؤکےہمراہ۔
شاہ رخ خان، اہلیہ گوری، بیٹا آرین، بیٹی سہانا اور چھوٹے بیٹے ابرام کی بھی باندرہ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی تصویر اتاری گئی۔ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ نے بھی ووٹدیا۔ رنبیر کپور نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی سیاہی والی انگلی دکھائی۔ رنویرسنگھ اور دپیکاپڈوکون نے باندرہ کے ایک پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ باندرہ مغرب کے ایک پولنگ اسٹیشن پرفرحان اختر کے ساتھ ان کی بہن فلمساز زویا اختر اور والدہ ہنی ایرانی نے بھی ووٹ دیا۔ اداکارہ ہیما مالنی، جو متھرا لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار ہیں، نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ووٹرس کا ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا۔ ۸۸؍ سالہ دھرمیندر نے کہاکہ وہ (ووٹر) جانتے ہیں کہ ایک اچھا ہندوستانی شہری کیسے بننا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان کو کس طرح بلندیوں تک لے جانا ہے، اور وہ جانتے ہیں کہ اس کیلئے کیسے اور کیا کرنا ہے۔
سلمان خان ووٹ دینے کے بعد اپنے پرانے دوست سے ملتے ہوئے۔
دھرمیندر۔
رنبیرکپور۔
دیگر مشہوراداکاراور اداکارائیں جنہوں نے اب تک ووٹ ڈالے ہیں، ان میں تبو، کاجول، سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ساتھ، رتیک روشن اپنے والد راکیش روشن اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ۔ کیارا اڈوانی، ریکھا، سنی دیول، سنجے دت، گووندا، منوج باجپائی اور انل کپور شامل ہیں۔ علی فضل، کونکنا سین شرما، پریش راول، شردھا کپور، بھومی پیڈنیکر، اننیا پانڈے، سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ، سنیل شیٹی، شلپا شیٹی، ارشد وارثی اور ٹائیگر شراف، فلمساز آشوتوش گواریکر، راکیش اوم پرکاش مہرا، سبھاش گھئی، معروف شاعر اور نغمہ نگار گلزار، ان کی فلمساز بیٹی میگھنا گلزار، کنال کوہلی، موسیقار وشال ددلانی، گلوکار اور میوزک کمپوزر شنکر مہادیون شامل ہیں۔
سارہ علی خان اپنی والدہ امریتاسنگھ کے ساتھ۔
پریم چوپڑہ اور شرمن جوشی۔
اداکار اور فلمساز پوجا بھٹ، جو اپنے والد مہیش بھٹ (فلمساز)کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئی تھیں، نے دوسروں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ براہ کرم باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔ آپ کی آواز اہمیت رکھتی ہے!
(تصاویر: شاداب خان ،اتل کامبلے اور سمیرمارکنڈے)