• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالآخر ناندیڑ اسمبلی حلقے سے کانگریس کی جانب سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ

Updated: October 28, 2024, 11:28 PM IST | Nanded

شہر کے سابق میئر عبدالستار عبدالغفور نے ناندیڑ( شمال) سے پرچہ داخل کیا ، مسلم کارکنان میں جوش وخروش

Former Mayor of Nanded Abdul Sattar
ناندیڑ کے سابق میئر عبدالستار

کانگریس نے اتوار کی رات  ۱۴؍ امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست    جاری کی  ۔  اس میں جس نام نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ ناندیڑ سے عبدالستارعبدالغفور کا نام تھا۔ یاد رہے کہ ناندیڑ میں مسلمانوں کی جانب سے ایک عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے کسی مسلم لیڈر کو موقع دیا جائے۔  اس بات اس مطالبے میں کچھ شدت پیدا ہوئی لہٰذا کانگریس نے اپنے ناندیڑ شہر کے صدر عبدالستار کو ٹکٹ دیا ، پیر کے روز انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ بڑے تزک واحتشام سے پرچہ داخل بھی کر دیا۔ 
  یاد رہے کہ کانگریس مجموعی طور پر اب تک ۱۰۱؍ امیدواروںکے نام ظاہر کر چکی ہے۔ لہٰذا اتوار کی رات جاری کی گئی فہرست کانگریس کی اس الیکشن میں آخری فہرست ہوگی۔    ۲۰۱۴ء  اس کے بعد ۲۰۱۹ء میں ناندیڑ کے مسلمانوں نے پارٹی اعلیٰ کمان سے بارہاں مطالبہ کیا کہ ناندیڑ میں مسلم لیڈروں کو نمائندگی ملنی چاہئے لیکن  ہر بار انہیں یہ کہہ کر خاموش کر دیا گیا کہ مسلم امیدواروں کو غیر مسلم علاقوں میں ووٹ نہیں ملتے ۔ لیکن اس بار مسلم لیڈروں اور سماجی کارکنان نے باقاعدہ خط لکھ کر کانگریس اعلیٰ کمان سے اسمبلی الیکشن میں مسلم امیدوار کو اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
 بالآخر کانگریس نے پارٹی کے ناندیڑ شہر صدر عبدالستار عبدالغفور خان پر بھروسہ کیا۔ انہیں ناندیڑ (شمال) سے ٹکٹ دیا گیا۔ یاد رہے کہ عبدالستار اشوک چوان کے قریبی لوگوں میں شمار ہوتے تھے لیکن  اشوک چوان کے بی جے پی میں چلے جانے کے بعد وہ پارٹی میں ڈٹے رہے اور مسلم کارکنان کو کانگریس کے بینر تلے متحد رکھنے  کیلئے محنت کی۔ وہ ناندیڑ شہر کے میئر بھی رہ چکے ہیں اس لئے ان علاقے میں خاصہ دبدبہ ہے۔ 
  پیر کو انہوں نےاپنے حامیوں کے ساتھ  ایک ریلی نکالی اور اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد پرچہ ٔ نامزدگی داخل کیا۔  
 ناندیڑ میں ریلیوں کا دن 
 پیرکا دن ناندیڑ کیلئے ریلیوں کا دن رہا۔ یہاں کانگریس کے عبدالستار کے علاوہ ناندیڑ (جنوب) سے کانگریس ہی کے موہن ہمبرڈے  نے بھی اپنا پرچہ بھرا۔ انہوں نے اردو گھر سے ایک ریلی نکالی اور اپنےگاتے بجاتے کلکٹر آفس پہنچے ۔ شیوسینا(شندے) کے رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر نے بھی اپنا پرچہ بھرا۔  ونچت  کے امیدوار پرشانت انگولے نے بھی ریلی نکالی جس کی قیادت پرکاش امبیڈکر کے بیٹے شجات امبیڈکر نے کی۔ نیز کانگریس کے رویندر چوان نے لوک سبھا(ضمنی انتخابات) کا پرچہ بھرا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK