ین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی ٓائی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے۹؍ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر یہاں ازبکستان کے صدر ایس مرزیوئیف سے ملاقات کی۔
EPAPER
Updated: September 27, 2024, 12:29 PM IST | Agency | Samarkand
ین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی ٓائی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے۹؍ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر یہاں ازبکستان کے صدر ایس مرزیوئیف سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی ٓائی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے۹؍ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر یہاں ازبکستان کے صدر ایس مرزیوئیف سے ملاقات کی۔ اس دوران سیتا رمن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مرزیوئیف کو مبارکباد دی اور اگست۲۰۲۴ء میں منعقد ہونے والی تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں شرکت کے لیے ازبکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مرزیوئیف نے وزیر خزانہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ازبکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔ سیتا رمن نے صدر کو بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، فنٹیک، اے آئی، قابل تجدید توانائی، جوہری توانائی کا شہری استعمال، صحت کی دیکھ بھال، فارما سیکٹر، ڈی پی آئی اور یورینیم اور کھاد کی طویل مدتی خریداری جیسے نئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا۔
نرملا سیتارمن نے میرزیوئیف کو مشورہ دیا کہ جیسے جیسے ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت بڑھ رہی ہے، فن ٹیک میں تعاون پر دو طرفہ بات چیت، ایک کراس بارڈر ریئل ٹائم ادائیگی کا نظام دونوں طرف کے طلباء، سیاحوں اور کاروباروں کیلئے بہت آسان ہوگا۔ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر نے تعاون کے روایتی شعبوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، قابل تجدید توانائی جیسے نئے شعبوں میں تعاون کے لیے ہندوستان کی تجاویز کی تعریف کی۔