• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فن لینڈ کی سنا مرین دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم

Updated: December 10, 2019, 1:49 PM IST | Helsinki

فن لینڈ میں نومنتخب وزیراعظم سنا مرین (۳۴) نے دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

(فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین (تصویر: جاگرن
(فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین (تصویر: جاگرن

ہیل سینکی: فن لینڈ میں نومنتخب وزیراعظم سنا مرین (۳۴) نے دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہونے کا اعزاز  حاصل کرلیا ہے۔   واضح رہے کہ فن لینڈ میں وزیراعظم آنتی رائے کے مستعفی ہونے کے بعد برسراقتدار سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے کابینہ کی رکن  سنا مرین کو وزیر اعظم نامزد کیا  ہے، اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آیا۔ وہ  اس ہفتے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گی جس کے بعد سنامرین دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن جائیں گی ۔ اپنے وطن کی وہ تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ اس وقت دنیا کی سب کم عمر خاتون وزیراعظم کا اعزاز نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسِنڈا آرڈرن(۳۹)  جبکہ مردوں میں یوکرین کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچاروک (35 سال) کے پاس ہے۔ سنا مرین اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ واضح رہے کہ فن لینڈ حکومت میں پانچ بڑی پارٹیاں شامل ہیں ۔ ان پانچوں پارٹیوں کی سربراہ خواتین ہیں۔ ان میں سب سے بڑی پارٹی سنامرین ہی کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK