• Sat, 05 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گستاخی کے مرتکب یتی نرسمہا نندسرسوتی کیخلاف ممبرا میں ایف آئی آر درج

Updated: October 05, 2024, 9:54 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پائیدھونی پولیس اسٹیشن میںکیس درج کرانے کیلئے رضااکیڈمی کا وفد کوشش کرتا رہا مگرپولیس نے ٹال مٹول کارویہ اپنایا

A delegation of Raza Academy talking to officers at Paidhoni Police Station.
رضااکیڈمی کا وفدپائیدھونی پولیس اسٹیشن میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے۔

دریدہ دہنی کیلئے مشہور یتی نرسمہانند سرسوتی نے   شان رسالت مآبؐ میں پھرگستاخی کرتے ہوئے اپنے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے۔ اس کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی مقامی یونٹ کے صدر داؤد احمد سراج احمد شیخ کی جانب سے ممبرا  میںجبکہ رضااکیڈمی کی جانب سے مولانا سید جمیل کے ذریعے جالنہ میں  ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ 
 ممبئی میں رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعیدنوری کی جانب سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو بذریعہ ای میل میمورنڈم دیا گیا اور اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی سے ایف آئی آر درج کرانے کی بھی درخواست کی گئی۔ اس پر انہوں نے کہاکہ آپ لوگ پائیدھونی چلے جائیں۔چنانچہ محمدسعید نوری، مولانا خلیل الرحمٰن نوری ،مولانا اعجاز کشمیری اوران کے ہمراہ کئی نوجوان پائیدھونی پولیس اسٹیشن پہنچے مگر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔‘‘محمدسعیدنوری نے بتایاکہ ’’ہم لوگ ۲؍ گھنٹے تک پولیس اسٹیشن میں بیٹھے رہے۔ اس دوران سینئر انسپکٹر سے بات چیت کی گئی پھراے سی پی آئیں، ان سے بات چیت کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی پی صاحب کوبتایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ پہلے ہمیںیہ دیکھنا ہوگا کہ آواز واقعی یتی نرسمہا نند کی ہے یا نہیں، اس لئے ابھی ایک دن کا اور موقع دیجئے۔ اس طرح دیر تک گفت وشنید جاری رہنے کے باوجود پائیدھونی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیںکی ۔ اس پر شرکاء نے ناراضگی کااظہار کیا کہ دیوین بھارتی کے کہنے کے باوجود پائیدھونی پولیس کا رویہ نامناسب رہا اورٹال مٹول سے کام لیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK