• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ میں آتشزدگی،۲۰؍سے زائد جھوپڑے خاکستر،کوئی جانی نقصان نہیں

Updated: January 05, 2025, 10:19 AM IST | Inquilab News Network | Bandra

سنیچر کی دوپہر باندرہ میں او این جی سی کالونی کے قریب واقع گیانیشورنگر میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں کئی جھوپڑے جل گئے لیکن خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

By the time the fire brigade vehicle reached the accident site, more than 20 huts had been burnt. Photo: Ashish Raje
فائر بریگیڈ کی گاڑی جب تک جائے حادثہ پر پہنچ تب تک ۲۰؍سے زائد جھوپڑے جل چکے تھے۔ تصویر:آشیش راجے

سنیچر کی دوپہر باندرہ میں او این جی سی کالونی کے قریب واقع گیانیشورنگر میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں کئی جھوپڑے جل گئے لیکن خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس آتشزدگی میں ۲۰؍ سے ۲۵؍ جھوپڑے خاکستر ہوگئے۔ البتہ اسے ’لیول ایک‘ (چھوٹی آگ) قرار دیا گیا ہے۔
  بی ایم سی کے مطابق ’’ سنیچر کی دوپہرڈھائی بجے آگ لگنےکی اطلاع موصول ہونےپر فائر بریگیڈ عملے کو جائے وقوع پر راحت رسانی کیلئے روانہ کیاگیا۔ فائر عملے کےعلاوہ متعلقہ وارڈاور پولیس عملے نے راحت رسانی کےکاموں میں مددکی۔ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ہے۔‘‘
 اس آگ کو قابو کرنے کے لئے ۴؍فائر انجن، ایک بڑا فائر  ٹینکر، ایک ایریئر واٹر ٹینکر ٹرک، ۲؍ پانی کے ٹینکر اور ایمولنس کو روانہ کیا گیا تھا۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
 خبر لکھے جانے تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ سے کئی خاندان بے گھر اور بے سر و سامان ہوگئے۔ مقامی افراد نے ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا تھا۔ تاہم سردی کے موسم میں ان کیلئے رہنے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK