• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوی ممبئی : کثیرمنزلہ عمارت میں آتشزدگی

Updated: February 09, 2020, 1:48 PM IST | Kazim Shaikh | Navi Mumbai

یہاں ایک کثیر منزلہ بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے۷؍ اہلکار زخمی ہوگئے ۔ انھیں علاج کیلئے اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ کے جوان آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی
فائر بریگیڈ کے جوان آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نوی ممبئی : یہاں ایک کثیر منزلہ بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے۷؍ اہلکار زخمی ہوگئے ۔انھیں علاج کیلئے اسپتال  میں لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ساکی ناکہ میں ہونے والی آتشزدگی میں ۵؍ کارخانے خاکستر ہوگئے ۔دونوں جگہ لگنے والی آئی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ 
 نوی ممبئی فائر بریگیڈ کی اطلاع کے مطابق نیرول سیکٹر نمبر ۴۴؍ میں ۲۱؍منزلہ سی ووڈس اپارٹمنٹ   میں سنیچر کی صبح ساڑھے ۶؍بجے اچانک عمارت کے۲۰؍منزلہ کے فلیٹ میںآگ لگ گئی  اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلڈنگ  کے ۲۱؍ ویں منزلےتک پہنچ گئی ۔ حادثہ کے وقت  بلڈنگ میں افراتفری مچ گئی تھی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
 فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی خبر ملنے کے بعد نیرول ، سی بی ڈی ، بیلاپور اور واشی فائر اسٹیشن کی گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ  گیا تھا ۔ ان میں سے نیرول فائر بریگیڈ کے جوان وی ڈی کولی (۵۰)، جے پی گاڑے (۴۰)  ، جے بی بھوئے (۴۰) اور کوپر کھیرنے فائربریگیڈ کے ڈی این جاؤلے (۵۰) اور ایس ایل جوشی (۴۳)  جبکہ ایم ٹی پوار (۴۰) اور  بے اے ٹھاکرے(۳۹) بھی زخمی ہوئے ۔
 انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ایرولی کے ایک اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ افسر کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔  پولیس نے بھی حادثاتی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ 
ساکی ناکہ میں آتشزدگی 
 ساکی ناکہ خیرانی روڈ پر واقع نائر واڑی میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گالے میں آگ لگی اور اس کی زد میں آکر ۵؍ کارخانے جل گئے ۔ آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا  نقصان ہوا ہے۔آس پاس کے لوگوں نے رات  اندھیرے میں گزاری ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK