• Thu, 17 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوکھنڈوالا کمپلیکس کی عمارت میں آتشزدگی ،۳؍افراد ہلاک

Updated: October 16, 2024, 9:40 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

مہلوکین میں معمرمیاں بیوی بھی شامل۔فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ اندھیری مغرب کے اس علاقے میں ایک مہینے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے

Riapelles, whose apartment was on fire. Police personnel and residents are seen in the building cover. (Photo: PTI)
ریاپیلس جس کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگی تھی۔ عمارت کے احاطہ میں پولیس اہلکار اور مکین نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 یہاں مغربی جانب کے علاقے لوکھنڈوالا کمپلیکس ،کراس روڈ نمبر ۴؍ پر واقع ۱۴؍ منزلہ ریا پیلس کی ۱۰؍ویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ میں  اچانک آگ لگ گئی جس  میں ۳؍افراد کی موت ہوگئی  ۔ آگ پہلے لیول کی تھی۔ آتشزدگی میں گھریلو سازوسامان کا بھی نقصان ہوا ہے ۔  اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ   نے جائے وقوع پر پہنچ کر   ایک گھنٹہ کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔
  بی ایم سی ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کے مطابق  لوکھنڈوالا کمپلیکس  کی ۱۴؍ منزلہ ریا پیلس کی ۱۰؍ویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ میں بدھ کی صبح ۸؍ بجکر ۵؍منٹ پر  آگ لگ گئی  جس  میں  ۳؍افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوراً کوپر اسپتال پہنچایاگیا جہاں ۲؍افراد کی اسپتال پہنچنے سے قبل موت ہوگئی ۔ تیسرے زخمی نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
  ہلاک شدگان میں چندر پرکاش سونی (۷۴)، کانتا سونی (۷۴) اور پیلوبیٹا ( ۴۲) شامل ہیں۔ پیلو بیٹا نامی ملازم ان معمر میاں بیوی کی نگرانی پر مامور تھا ۔ آگ لگنے سے گھر کا متعدد سازوسامان خاکستر ہوگیا ۔  چندرپرکاش سونی  کے ۲؍ بیٹوں  میں سے ایک بیرون ِ ملک  رہتا ہے اور  دوسرا گوا میں مقیم ہے۔
 واضح رہےکہ لوکھنڈوالاکمپلیکس کے اس علاقے میں  ایک مہینےمیں   آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل  ۱۹؍ستمبر کو کراس روڈنمبر ۲؍ پر واقع گرائونڈ پلس ون بنگلہ نمبر ۱۱؍ میں آگ لگی تھی۔ اس  حادثہ  میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK