• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وسئی اور الہاس نگر میں آتشیں اسلحہ ضبط ، ۹؍افراد پولیس کی گرفت میں

Updated: November 07, 2024, 9:58 AM IST | Mumbai

یہاں پولیس نے آتشیں اسلحہ ضبط کرتے ہوئے ۹؍ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ میرابھائندروسئی ویرار پولیس کمشنریٹ کے کرائم برانچ ۸؍ افراد کو گرفتار کیا ہے جو وسئی میں مقیم ایک میکینک کو غیر قانونی ہتھیار فراہم کر رہے تھے۔

Police officers explaining the weapons seized from the accused. Photo: INN
پولیس افسران ملزم (نقاب میں) سے ضبط کیا گیا اسلحہ بتاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں پولیس نے آتشیں اسلحہ ضبط کرتے ہوئے ۹؍ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔  میرابھائندروسئی ویرار پولیس کمشنریٹ کے کرائم برانچ ۸؍ افراد کو گرفتار کیا ہے جو وسئی میں مقیم ایک میکینک کو غیر قانونی ہتھیار فراہم کر رہے تھے۔پولیس نے ان کے قبضے سے دیسی ساخت کے ۹؍ پستول،۲۱؍ کارتوس اور ۵؍ موبائل فون ضبط کئے ہیں جن کی مالیت تقریباً۴؍لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ملزموں کے نام معین عرف یونس  ، جاوید اقبال خان، محمد عارف عرف شاہ رخ یوسف خان، انکت رام بوجرتھ، نشاد عرف انکت پٹیل، امیت وجے نشاد، امیت کمار مہاجن نشاد، عالم عرف علیم ذالقرنین اور دیوا  اجے کمار پرجاپتی بتائے گئے ہیں۔
 اسسٹنٹ پولیس کمشنر (کرائم) مدن بلال نے بتایا کہ کرائم برانچ یونٹ۲؍ کے افسران کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم سید، جو پیشہ ورمجرم ہے، کے پاس ایک غیر قانونی پستول ہے۔ انسپکٹر شاہوراج رنوارے اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم کو وسئی کے کولی واڑہ علاقے سے گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے کولی واڑہ کے ایک گھر سے پستول چوری کیا تھا۔ اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس گھر میں دو اور ہتھیار بھی تھے۔ پولیس اہلکاروں نے اس کی نشاندہی پر مالک کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت جاوید اقبال خان کے نام سے ہوئی  اور تلاشی کے دوران گھر سے اسلحہ برآمد کر لیا۔مزید پوچھ گچھ پر اقبال خان جو ایک گیراج میں کام کرتا تھا، نے پولیس کو ان ۸؍افراد کے پاس لے گیا جنہیں اس کیس میں وسئی، ممبئی، گجرات اور جونپور سے گرفتار کیا گیا  ۔اے سی پی مدن بلال نے کہا کہ یہ ملزمین  انتخابات کے دوران جرائم کرنے کیلئے ہتھیاروں کو ممبئی اسمگل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ہم نے ان افراد کو گرفتار کر لیاہے اوراسلحے کی سپلائی کی تجارت کے سرغنہ کی تلاش میں ایک ٹیم کو دوسری ریاستوں میں بھی بھیجا گیا ہے۔
 الہاس نگر کرائم برانچ   ذرائع کے مطابق پولیس انسپکٹر گنیش گاوڈے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نیوالی ناکہ پر واقع ہوٹل سائی پیلس میں بھگوتی یادو (۲۴) کھانا کھانے بیٹھا ہے اور اس کے پاس دیسی ساخت کا ایک پستول اور ۲ ؍ کارآمد کارتوس ہیں۔
 اطلاع ملنے کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے مذکورہ ہوٹل پہنچ کر بھگوتی یادو کو حراست میں لیا اور اس کی تلاشی لی تو اس کی پینٹ کی اندر کی  جانب جیب میں ایک پستول اور ۲ ؍کارتوس ملے۔اس معاملے  میں الہاس نگر کرائم برانچ کے سینئر انسپکٹر اشوک کولی نےبتایا کہ ملزم ایک عادی  چور ہے اور اس کے خلاف بدلا پور پولیس اسٹیشن میں کئی کیس درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھگوتی یادو کے خلاف غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا کیس درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK