ماہرین فلکیات کے مطابق ۲۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو جزوی سورج گرہن ہے، ہندوستانی وقت کے مطابق، سورج گرہن رات میں ہوگا، اس لئے یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔
EPAPER
Updated: March 29, 2025, 1:44 PM IST | New Delhi
ماہرین فلکیات کے مطابق ۲۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو جزوی سورج گرہن ہے، ہندوستانی وقت کے مطابق، سورج گرہن رات میں ہوگا، اس لئے یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔
ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ۲۰۲۵ءمیں سورج گرہن ہونے والا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ۲۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو یعنی آج جزوی سورج گرہن ہوگا، جو نئے چاند یعنی اماوس کے دن رونما ہوگا۔ یہ گرہن کچھ مخصوص علاقوں میں ہی نظر آئے گا، جن میں ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، یورپ اور اٹلانٹک خطے کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ ہندوستانی وقت کے مطابق، سورج گرہن رات میں ہوگا، اس لئے یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔ دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق، یہ دوپہر۲؍ بجکر ۲۰؍ منٹ پرشروع ہوگا جو شام۴؍ بجکر ۱۷؍ منٹ پر مکمل ہوگا، اور شام ۶؍ بجکر ۱۳؍ منٹ پرختم ہو جائے گا۔ بتا دیں کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن۲۱؍ ستمبر کو ہو گا، سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے۔