• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کوکن روٹ پرچلائی جانے والی پہلی ٹرین کو بوریولی میں ہری جھنڈی دکھائی گئی

Updated: August 30, 2024, 5:43 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Borivali

اس ٹرین کا باضابطہ آغاز ۴؍ستمبر سے ہوگا اور یہ ٹرین بدھ اورجمعہ کو باندرہ ٹرمنس سے ۶؍بجکر ۵۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اوراسی دن رات میں ۱۰؍بجے مڈگاؤں پہنچے گی۔

Union Minister Piyush Goyal flagging off the train at Borivali station. Photo: PTI.
بوریولی اسٹیشن پرمرکزی وزیر پیوش گوئل ٹرین کو ہری جھنڈی دکھارہے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

باندرہ ٹرمنس سےمڈگاؤں کیلئے ویسٹرن ریلوے میں شروع کی گئی پہلی ٹرین کو مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بوریولی اسٹیشن پراوروزیرریل پیوش گوئل نے اپنے دفتر سےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعرات کودوپہر ایک بجکر ۲۵؍منٹ پر ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس نئی ٹرین کا نمبر۱۰۱۱۵؍۱۰۱۱۶؍ ہے۔ اس ٹرین کا باضابطہ آغاز ۴؍ستمبر سے ہوگا اور یہ ٹرین بدھ اورجمعہ کو باندرہ ٹرمنس سے ۶؍بجکر ۵۰؍ منٹ پر روانہ ہوگی اوراسی دن رات میں ۱۰؍بجے مڈگاؤں پہنچے گی۔ نئی ٹرین کے شروع ہونے کے وقت مسافروں میں کافی جوش وخروش نظرآیا۔ وہ خوشی سےنعرے لگارہے تھے۔ 
ریلوے انتظامیہ کے مطابق ا س ٹرین کے شروع ہونے سے ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے کوکن واسیوں کا رابطہ بڑھے گااوراس سے تجارت اور سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔ جمعرات کو چونکہ اس کا اسپیشل رَن تھا اس لئے اس کا نمبر۰۹۱۶۷؍تھا۔ یہ ٹرین وسئی روڈ، بھیونڈی روڈ، پنویل، روہا، ویر، چپلون، رتناگیری، کنکولی، سندھو درگ، ساونت واڑی روڈ، تھیویم اور کرمالی اسٹیشنوں پر رکے گی۔ بکنگ تمام ریزرویشن مراکز اورآئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے کرائی جاسکے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK