کشتی میں سوار ۷؍ افراد مچھلی پکڑ رہے تھے تبھی ایک حادثے کے سبب کشتی میں پانی بھرگیا اور وہ ڈوب گئی
EPAPER
Updated: August 07, 2024, 10:47 PM IST | Siraj Shaikh | Murud
کشتی میں سوار ۷؍ افراد مچھلی پکڑ رہے تھے تبھی ایک حادثے کے سبب کشتی میں پانی بھرگیا اور وہ ڈوب گئی
بدھ کے روز مروڑ جنجیرہ کے سمندر میں نا ندولی مینار ه نور کے قریب ایک ماہی گیر کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی۔کشتی میں پانی داخل ہونے سے کشتی غرقاب ہوگئی ۔ البتہ اس پر سوار ۷؍ ماہی گیروں کو آس پاس موجود ماہی گیروں نے کسی طرح بچا لیا ہے۔اس حادثہ میں کشتی مالک کا ۱۵؍ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کشتی کا نام، رو ہیداس ہے یہ کشتی را جپوری کے دگمبر چوهان کی تھی۔ بچ جانے والوں میں سے ایک ماہی گیر کے پیٹ میں بڑی مقدار میں پانی چلا گیا تھا جس کی وجہ سے اسکی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ۔اسے فوراً مروڑ کے دیہی اسپتال میں بھرتی کروایا گیا۔بعد میں اسے علی باغ ريفر کر دیاگیا۔
ااطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ۶؍ بجے مروڑ کے راجپو ری کولی واڑ ه سے ۷؍ ماہی گیر دگمبر چوہان کی روہیداس کشتی پرسوار ہوکر ،ماہی گیری کیلئے نکلے۔نا ندو لی مینارہ نور کے پاس جب یہ لوگ ماہی گیری کر رہے تھے تو کشتی کا پنکھا سمندر کے کنكریلے حصہ سے ٹکراگیا جسکے سبب کشتی میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا اور ملاح نے کشتی پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ البتہ اس نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اسی علاقے میں ماہی گیری کررہے ساگر گنگاکشتی کے مالک دلیپ آ گرکر کو فون کرکے حادثے کی خبر دی ۔
اطلاع ملتے ہی دلیپ آگرکر اپنی کشتی کے ساتھ ان لوگوں کی مدد کیلئے روانہ ہو گئے۔اس دوران حادثہ کا شکار کشتی ڈوبنے لگی تب کشتی پر سوار ساتوں ماہی گیروں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ وہ لوگ خود کو بچانے کیلئے سمندر میں تیرتے رہے ۔کچھ ہی دیر میں دلیپ آگرکر اپنی کشتی لے کر جائے حادثہ تک پہونچ گئے۔ انہوں نے ڈوبنے والے ماہی گیروں کو اپنی کشتی میں چڑھا لیا اور ان کی جان بچائی ۔ یہ ساتوں سمندر میں مسلسل ہاتھ پیر مارنے کی وجہ سے تھک گئے تھے۔ ان میں سے لہو وا سکر نامی ماہی گیر کے ناک اور منہ میں پانی چلے جانے سے طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی جنہیں مروڑ کے دیہی اسپتال میں بھرتی کروایا گیا۔بعد میں انہیں علی باغ کے سول اسپتال میں ریفر کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کے جلد صحتیاب ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس حادثہ کی مکمل معلومات ممبئی مچھی مار سنگھ کے صدر وجے گیدی ،ماہی گیر پرساد امبٹکر اورپر لے امبٹکر نے دی ہے۔