Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ممبئی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے بجٹ میں ۶۴؍ہزار ۷۸۳؍کروڑ روپے کے۵؍  پروجیکٹ

Updated: March 10, 2025, 10:23 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

پیر کو ریاستی وزیر خزانہ اجیت پوار نے ریاست کا سالانہ مجوزہ بجٹ پیش کیا جس میں ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور اس کے قریبی شہروں تک بآسانی آمد و رفت کیلئے ۶۴؍ ہزار ۷۸۳؍ کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی اعلان کیاگیا ہے

Ajit Pawar on his way to present the budget. (Photo: PTI)
اجیت پوار بجٹ پیش کرنے کیلئے جاتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پیر کو  ریاستی وزیر خزانہ اجیت پوار نے ریاست کا سالانہ مجوزہ بجٹ پیش کیا جس میں ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور اس کے قریبی شہروں تک بآسانی آمد و رفت   کیلئے ۶۴؍ ہزار ۷۸۳؍ کروڑ روپے کے متعدد  ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔ ان پروجیکٹوں  میں شہرو مضافات کو جوڑنے اور آمد و رفت کو مزید بہتر بنانے کیلئے ممبئی شہر و مضافات میں متعدد بریج اور زیر زمین روڈ تعمیر کرنے کا اعلان ریاستی بجٹ میں کیاگیا ہے۔ 
 وزیر مالیات اجیت پوار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ’’ممبئی کو اس کے قریبی شہروں سے جوڑنے کیلئے متعدد پل اور زیر زمین راستے تعمیر کرنے کا ریاستی حکومت نے عزم کیا ہے۔ ان پروجیکٹوں کیلئے ریاست کے مجوزہ بجٹ  میں ۶۴؍ہزار ۷۸۳؍کروڑ روپے کے۵؍  پروجیکٹ شامل ہیں۔ان میںورسوا سے مڈھ کھاڑی بریج، ورسوا سے بھائندر کوسٹل روڈ  اور ملنڈ تا گوریگاؤں، تھانے تا بوریولی اور اورینج گیٹ  سے مرین ڈرائیو  زیر زمین روڈ شامل ہیں۔‘‘ ۔اجیت پوار کے بقول ’’ ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن( ایم ایم آر ) میں بین الاقوامی سطح کا مالیاتی ترقیاتی ہب  (گروتھ ہب  ) قائم کیا جائے گا۔ یہ گروتھ ہب : باندرہ  کرلا کمپلیکس ، کرلا یا ورلی ،   وڈالا ، گوریگاؤں، نوی ممبئی ، کھارگھر اور ویرار بوئیسر میں قائم ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK