• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی افغانستان کے گھور قصبے میں سیلاب، ۵۰؍ افراد ہلاک

Updated: May 18, 2024, 2:50 PM IST | New Delhi

طالبان کےحکام نے اطلاع دی ہے کہ مغربی افغانستان کے غور قصبے میں موسلادھار بارش کے سبب سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں تقریباً ۵۰؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گھور قصبے کے گورنر کے ترجمان عبدالوحید حماس نے کہا کہ درجنوں افراد گمشدہ ہیں اور سیکڑوں گھر بہہ گئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

طالبان کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ مغربی افغانستان کے غور قصبے میں موسلادھار بارش کے سبب سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں تقریباً ۵۰؍ افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے امکانات ہیں۔ اس ضمن میں غور کے قصبے کے گورنر کے ترجمان عبدالوحید حماس نے کہا کہ درجنوں افراد گمشدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے سبب قصبے کے سیکڑوں گھر اور جائیداد اور جمعہ کو ۱۰۰؍ہیکٹر کی زراعتی زمین کے تباہ ہو جانے کے سبب قصبے کو بڑے پیمانےپرمالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مالیوال معاملے کو آپ‘ نےجھوٹ اور سازش قرار دیا

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ (یواین) فوڈ ایجنسی نے کہا تھا کہ افغانستان میں غیر معمولی بھاری موسمی بارش کے سبب ۳۰۰؍سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیںجن میں خاص طور پر صوبہ بغلان شامل ہے۔ 
ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن نے کہا کہ متاثرین بے گھر ہو گئے ہیں، ان کے پا س نہ توزمین ہے اورنہ ہی زندگی گزارنے کیلئے کوئی سہارا۔ تازہ ترین تباہی اپریل میں تباہ کن سیلاب کے بعد آئی ہے جس میں کم از کم۷۰؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK