اگر منگل کی صبح آپ نے تتکال ٹکٹ بُک کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ کھولی تھی اور آپ کو وہ ٹھپ ملی تھی یا ایپ چل ہی نہیں رہی تھی تو آپ یہ تجربہ جھیلنے والے تنہا نہیں ہیں بلکہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے ان ہزاروں مسافروں میں سے ایک ہیں جنہیں یہ تلخ تجربہ ہوا۔
اگر منگل کی صبح آپ نے تتکال ٹکٹ بُک کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ کھولی تھی اور آپ کو وہ ٹھپ ملی تھی یا ایپ چل ہی نہیں رہی تھی تو آپ یہ تجربہ جھیلنے والے تنہا نہیں ہیں بلکہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے ان ہزاروں مسافروں میں سے ایک ہیں جنہیں یہ تلخ تجربہ ہوا۔ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور ایپ منگل کی صبح ٹھپ پڑ گئی تھیں کیوں کہ نیا سال منانے یا مناکر واپس آنے والے ہزاروں مسافروں نے ایپ کے ذریعے ٹکٹ بنانے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ریلوے کی ریزرویشن بکنگ ویب سائٹ کا سرور سست رفتاری کا شکار ہو گیا اور کچھ گھنٹوں کے لئے تو وہ ٹھپ ہی پڑگیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور ایپ تقریباً ۳؍ گھنٹے تک ٹھپ رہے۔ اس سے قبل ۲۶؍ دسمبر اور ۹؍دسمبر کو بھی اسی طرح سے ویب سائٹ اور ایپ ڈائون ہو گئے تھے۔ اس دوران یہ ویب اور ایپ دونوں پر یہ پیغام لکھا ہوا تھا کہ ’’ مین ٹیننس کا کام جاری ہونے کی وجہ سے یہ پریشانی ہو رہی ہے۔ ‘‘