• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مالیگائوں کے سابق میئر پر زمین کے تنازع کے سبب حملہ کیا گیا، ۲؍ افراد گرفتار

Updated: May 29, 2024, 7:33 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے بتایاکہ عبدالمالک پر ہوئی فائرنگ کے جواب میں بھی فائرنگ کی گئی تھی،زخمی کے جسم سے ۳؍ گولیاں نکالی گئیں۔

Former Mayor of Malegaon Abdul Malik. Photo: INN
مالیگائوں کے سابق میئر عبدالمالک۔ تصویر : آئی این این

مالیگائوں کے سابق میئر عبدالمالک پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے ۲؍ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ زمین کے تنازع کے سبب عبدالمالک پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس کی اطلاع   ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔  انیکیت بھارتی نے بتایا کہ’’  گزشتہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب (۲۷؍مئی)کو پیش آئے واقعے میں فائرنگ کرنے والے ۲؍ملزمین(فی الحال ان کے نام عیاں نہیںکئےگئے) کو پولیس نےحراست میں لے لیا ہے۔پولیس کو ملی اطلاع  کے مطابق زخمی عبدالمالک پرہوئی فائرنگ کے جواب میں بھی فائرنگ کی گئی تھی۔ فائرنگ کی وجہ زمین کے کاروبار کا تنازع ہے۔
 زخمی عبدالمالک اور حملہ آوروں کے درمیان زمین کے کاروبار سے متعلق رقابت تھی۔دو سال پہلے پوارواڑی (مالیگائوں)کے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج ہوئی تھی۔ جوابی فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے تفتیشی کارروائی تیزکردی ہے۔ واضح رہےکہ شیخ حسان (ساکن امداد نگر،  مالیگائوں) نے سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق وہ اور  عبدالمالک کاروباری سلسلے میں ملاقات کیلئے بیٹھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔
گزشتہ ۱۰؍سال کےریکارڈکھنگالے جائیں گے
 ایڈیشنل ایس پی بھارتی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی سلحےاور ہتھیاروںکےبڑھتے استعمال پرروک لگانے کیلئے پولیس انتظامیہ نے کمرکس لی ہے۔شہر کے تمام پولیس تھانوں میں گزشتہ۱۰؍ سال کے ریکارڈکھنگالے جائیںگے۔ایسے ملزمین یاافراد جنہیں غیرقانونی طریقے سے اسلحے، بندوق یاہتھیاررکھنے کے معاملے میں پکڑا گیا اُن  کے موجودہ کردار اور مصروفیات کی جانچ کی جائے گی۔ سرکاری اجازت کے بغیر بندوق یا اسلحے استعمال کرنے والوں کوقانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیاتو انہیں عدالتی کارروائی کے ذریعے سزائیں دی جائیںگی۔
عبدالمالک کےجسم سے گولیاںن کال لی گئیں
اس دوران ناسک کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج عبدالمالک کے جسم میں پیوست ۳؍ گولیوںکو آپریشن کے بعد نکال لیاگیاہے۔زخمی کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر شیخ خالد پرویز نےبتایا کہ  عبدالمالک کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ معالجین کی ہدایت کے مطابق ساری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ طبیعت میںقدرے بہتری آئی ہے۔اس ضمن میں رُکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل (ایم آئی ایم)نے کہا کہ گزشتہ روز اسپتال پہنچ کر سابق میئر کی عیادت کی تھی ۔ڈاکٹرنے امید جتائی ہے وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔
صدرکانگریس اعجازبیگ کا موقف 
مالیگائوں کانگریس کے صدر اعجازبیگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میںاس طرح کی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔براہ راست جان لیوا یا قاتلانہ حملہ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سابق میئر عبدالمالک کے ساتھ پیش آئے واقعہ سے قبل سیاسی کارکن شیخ اسرائیل (عرف اِسُّو)پر جان لیواحملے ہوئے ۔ اس کی شکایت پولیس میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے ایسے افراد کو معاملے کاملزم بنایاجن کا کوئی واسطہ اُس حملے سے نہیں تھا۔ بیگ نے کہا کہ پولیس محکمےکوبھی اپنے وقار اور فرائض کا خیال رکھناچاہئے۔اندھیر نگری چوپٹ راج مچانے سے بدنامی ہی ہاتھ آئے گی۔ یاد رہے کہ اس حملے کے بعد شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK