• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سابق ریاستی وزیر حاجی انیس احمد نے پھر مسلم نمائندگی کا معاملہ اٹھایا

Updated: October 22, 2024, 10:51 PM IST | Nagpur

کانگریس لیڈر نے اعلیٰ کمان کو توجہ دلائی کہ ۹۹؍ فیصد مسلمان کانگریس کو وٹ دیتے ہیں لیکن انہیںٹکٹ نہیں دیا جاتا

The representation of Muslims in the House is decreasing
مسلمانوں کی نمائندگی ایوان میں کم ہوتی جا رہی ہے

اس بار اسمبلی الیکشن قبل مسلم نمائندگی کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ مختلف طبقوں اور حلقوں کی جانب سے سیکولر پارٹیوں سے  مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو بھی الیکشن میں ٹکٹ دیں۔ سابق ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈر حاجی انیس احمد نے بھی کہا ہے  کہ اسمبلی میں مسلمانوںکی نمائندگی میں اضافہ ہونا چاہئے۔  حاجی انیس کے مطابق ۹۹؍ فیصدمسلمان کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں، لیکن کانگریس مسلمانوں کو ان کا حق نہیں دیتی۔ مہاراشٹر میں ایک بھی مسلم امیدوار کو لوک سبھا میں موقع نہیں دیا گیا ۔ اس کے علاوہ کانگریس نے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں بھی مسلمانوں کو نظر انداز کیا ۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ  ’’ اس بات سے  مسلم سماج ناراض ہے اور اب وہ اپنا حق چاہتا ہے۔‘‘  
  سابق وزیر نے  ایک مراٹھی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ان جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کانگریس نے پارلیمانی انتخابات میں مہاراشٹر سے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ اسکے بعد قانون ساز کونسل میں ایک بھی سیٹ نہیں دی ۔  اس کے باوجود ۹۹ فیصد مسلمان کانگریس کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔ لیکن کانگریس مسلمانوں کو ان کا حق نہیں دے رہی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے مسلم لیڈروں نے سماج کی اس ناراضگی کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری  مکل واسنک اور ریاستی انچارج رمیش چینی تھلا تک پہنچا دیا ہے۔ ان کے مطابق  کانگریس اعلیٰ کمان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ امیدوار دئیے جائیں گے۔ انیس احمد نے اپنے مطالبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ ہمارا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ہارنے والی سیٹ نہ دیں بلکہ جہاں سے مسلم امیدوار کامیاب ہو سکتے ہیں یا کامیاب ہونے کی امید ہے وہاں سے تو کم از اکم مسلمانوں کو سیٹ دی جانی چاہئے۔ پارلیمانی انتخابات کے وقت ممبئی میں مسلم امیدواروں کو نامزد نہیں کیا گیا، اکولہ میں مسلم امیدوار کو مسترد کر دیا گیا۔ پورے مہاراشٹر میں کسی مسلم امیدوار کو نامزد نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ کانگریس نے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں مسلمانوں کو نظر انداز کیا ہے۔ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ودربھ سے وجاہت مرزا کی سیٹ خالی ہونے کے بعد، کانگریس نے مسلمانوں میں سے یہ سیٹ کسی کو اب تک نہیں دی۔ اس کے باوجود اس الیکشن میں بھی مسلم ووٹر کانگریس کی حمایت کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK