• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں 

Updated: January 11, 2025, 1:19 PM IST | Agency | Washington

نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدور بارک اوبامہ، جارج بش اور بل کلنٹن نے شرکت کی۔

Donald Trump and Barack Obama at the funeral. Photo: AP/PTI
آخری رسومات میں ڈونالڈٹرمپ اور بارک اوبامہ۔ تصویر:  اےپی/ پی ٹی آئی

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ موجودہ صدر جو بائیڈن اور تمام سابق صدور نے بھی شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں ادا کی گئیں۔
 آخری رسومات میں موجودہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس اگلی صف میں موجود تھیں۔ بائیڈن نے کہا کہ کارٹر کو اصول پسندی اور انسانیت کی خدمت کی  بنیاد پر رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔جمی کارٹر کی آخری رسومات میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ،  سابق امریکی صدور بارک اوبامہ، جارج بش، اور بل کلنٹن نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق خاتون اول مشیل اوبامہ موجود نہیں تھیں جس کے سبب سوشل میڈیا پر امریکی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
 واضح‌  رہے کہ جمی کارٹر گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمرسو برس تھی۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔ وہ۱۹۷۷ء سے۱۹۸۱ء تک امریکہ کے۳۹؍ ویں صدر رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK