• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فورٹ: عالمی سطح کے بوہرہ فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش

Updated: January 11, 2025, 10:37 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

’نورعلیٰ نور‘ عنوان سے بدری محل میں ۱۳؍فنکاروں کی تخلیقات سے برادرانِ وطن بھی محظوظ ہورہےہیں۔

Member of Assembly Amin Patel and other people are being given information about the murders. Photo: INN
رکن اسمبلی امین پٹیل اور دیگر افراد کوفن پاروں کے بارے میںمعلومات دی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

بوہرہ فرقہ کے فنکاروں کی تخلیقات کوعالمی سطح پراُجاگر کرنے والے ادارے’ ریڈیئنٹ آرٹس‘ کی جانب سے فورٹ کے ڈی این روڈ پرواقع بدری محل میں ۱۳؍ معروف فنکاروں کے فنی پاروں کی نمائش جاری ہے۔ ’لائٹ آن لائٹ ( نور علیٰ نور)‘ کےعنوان سے جاری ۱۰؍روزہ نمائش میں قاہرہ، مصر، امریکہ، لندن، ہانگ کانگ اور ہندوستان کے بوہرہ فنکاروں کے۵۰؍فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔ ان میں خطاطی، جیومیٹری، روایتی الیومینیشن پینٹنگز، ٹیکسٹائل آرٹ اور ملٹی میڈیا انسٹالیشن شامل ہیں۔ ریڈیئنٹ غیر منافع بخش فائن آرٹس پلیٹ فارم ہےجسے داؤدی بوہرہ خواتین نے دنیا بھر کے باصلاحیت فنکاروں کے فن کو فروغ دینے کیلئے قائم کیا ہے۔ 
 ممبئی میں مقیم آرٹسٹ اور ریڈیئنٹ آرٹس کی بانی زینب عماد الدین نے بتایاکہ’ نور علیٰ نور‘ قرآن کی ایک آیت کا حصہ ہے۔ یہاں پیش کئے جانےوالے فنی نمونےہندوستانی فن تعمیر سے متاثر ہیں۔ ہم نے اپنے فن میں یہ بتانے کی کوشش ہے کہ روشنی ہمارے لئےکیا معنی رکھتی ہے اور ہماری زندگی میں اس کی کیااہمیت ہے۔ ‘‘
 نمائش کی رابطہ کارزہرۃ الشراف نے بتایا کہ ’’ہندوستان اور بیرون مملک کے بوہرہ فنکاروں نےمذکورہ عنوان پر اپنی تخلیقات سے اپنے خیالات اور تاثرات عوام تک پہنچانےکی کوشش کی ہے۔ نمائش میں ۱۳؍ بوہرہ فنکاروں کےفنی نمونےپیش کئے گئےہیں جنہیں کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ برادرانِ وطن بھی بڑی تعداد میں یہاں آکر ہماری صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کررہےہیں۔ ‘‘
  واضح رہےکہ ۹؍ جنوری سے شروع ہونے والی یہ نمائش ۱۷؍جنوری تک صبح ۱۱؍بجے سے رات ۸؍بجے تک جاری رہےگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK