• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چھتیس گڑھ میں ’ناگرنار اسٹیل پلانٹ‘ کا سنگ بنیاد

Updated: October 04, 2023, 11:30 AM IST | Agency | Jagdalpur

وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ۲۳؍ ہزار ۸۰۰؍ کروڑ کا یہ پروجیکٹ آتم نربھر ہندوستان کے ویژن کو رفتار دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

Prime Minister Modi laid the foundation stone of the `Nagar Nar` steel plant project during his visit to Chhattisgarh. Photo: PTI
وزیراعظم مودی نے چھتیس گڑھ دورے پر ’ناگر نار‘ اسٹیل پلانٹ کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم  مودی نے خودکفیل ہندوستان کے ویژن کو بڑی تیزرفتار دینے والے ایک  قدم کے طور پر بستر ضلع میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کے ناگر نار میں اسٹیل پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔۲۳؍ ہزار ۸۰۰؍ کروڑ روپوں سے زیادہ کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ اسٹیل پلانٹ ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے جو اعلیٰ معیار کی اسٹیل تیار کرےگا ۔ناگر نار میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کے اسٹیل پلانٹ میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  اس سے متعلقہ صنعتیں اور دیگر صنعتیں روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گی۔ی ہ بستر کو دنیا کے اسٹیل کے نقشے پر نمایاں طور پر پیش کرے گا اور خطے کی سماجی اقتصادی ترقی میں تیزی لائے گا۔
پورے ملک میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن کے خطوط پر پروگرام کے دوران متعدد ریل پروجیکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا اور انہیں بھی قوم کے نام وقف کیا گیا۔ وزیر اعظم نے انتاگڑھ اور تروکی کے درمیان ایک نئی ریلوے لائین کو قوم کے نام وقف کیا اور جگدل پور اور دنتے واڑہ کے درمیان ریل کی پٹریوں کو  ڈبل کرنے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بوری ڈانڈ – سورج پور ریلوے  لائین کو ڈبل کرنے اور امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت جگدل پور اسٹیشن کی جدید کاری کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تروکی، رائے پور ڈی ای ایم یو ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریل کے یہ پروجیکٹ ریاست کے قبائلی خطوں میں کنیکٹوٹی کو بہتر بنائیں گے۔ ریلوے کا جدید بنیادی ڈھانچہ اور نئی ریل خدمات سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم  مودی نے قومی شاہراہ نمبر۴۳؍ پر کنکوری  سے چھتیس گڑھ – جھارکھنڈ سرحد کے سیکشن کو بہتر بنانے کے پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ نئی سڑک خطے کے عوام کیلئے کنیکٹوٹی کو بہتر بنائے گی جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
اسی دوران وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ’’گزشتہ ۹؍ برسوں میں ریاست کے۱۲۰؍ سے زیادہ اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چھتیس گڑھ کے عوام کیلئے زندگی کو آسان بنانے کی خاطر ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ کہتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج کے پروجیکٹ ریاست میں ترقی کی رفتار میں اضافہ کریں گے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے اور نئی صنعتوں کی ہمت افزائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK