Inquilab Logo

چوروں کی گینگ کا پردہ فاش ، ۴؍ افراد گرفتار

Updated: June 23, 2022, 10:31 AM IST | Samiullah Khan | Mumbai

گونگابہرا بن کر چوری کرنے والے سرغنہ اور اس کے۳؍ ساتھیوں کو دھاراوی کے لاج میں دھردبوچاگیا

Police broke into the lodge and arrested the thieves.
پولیس نے لاج میں گھس کر چوروں کو گرفتارکرلیا۔ (گرافکس: ادئے موہیتے )

 یہاں ایک لاج سے پولیس نے چوروں کی ایک گینگ کے سرغنہ اور اس کے ۳؍ ساتھیوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کلیدی ملزم گونگا بہرا بن کر گزشتہ ۸؍ سال سے جرائم کررہا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمین کپڑوں کے تاجر بن کر ممبئی آتے جاتے تھے۔
 وڈاول کالیپن بھویار چوروں کی گینگ کا سرغنہ ہے جو گونگا بہرا بن کر لوگوں کی چیزیں چرالیتا تھا۔ وہ ۱۶؍ جون کو ملاڈ کی بینک آف مہاراشٹر میں کھاتہ دار بن کر داخل ہوا اورموقع ملتے ہی اسسٹنٹ برانچ منیجر کا ۴۰؍ ہزار روپے مالیت کا آئی فون  چرالیا اور  فرار ہوگیا۔جب اسسٹنٹ منیجر کو پتہ چلا کہ اس کا موبائل فون گم ہوگیا ہے توانہوں نے ایپل اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کا لوکیشن معلوم کیا جس سے پتہ چلا کہ فون دھاراوی میں ہے۔ انہوں نے بینک سے ہی پولیس کو فوراً فون کرکے شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس اہلکار بینک پہنچے اور  تمام سی سی ٹی وی فوٹیج  کی جانچ کی ۔ بعدازیں ملاڈ سے ماٹونگا  تک ریلوے اسٹیشنوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی۔  اسسٹنٹ انسپکٹر سچن کاپسے کی قیادت میں پولیس افسران  لوکیشن معلوم کرنے کے بعد تیزی سے دھاراوی کے لاج پہنچے جہاں وڈاول اپنے ۵؍ ساتھیوں کے ہمراہ مقیم تھا۔ پولیس اہلکار ان کے کمرے میں گھس گئے اور وڈاول اور اس کے ۳؍ ساتھیوں کو پکڑلیا جبکہ دیگر ۲؍افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ۱۷؍ جون کو مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK