۷۳ سالہ بائرو، کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 13, 2024, 10:01 PM IST | Inquilab News Network | Paris
۷۳ سالہ بائرو، کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت رہے ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو سینٹرسٹ اتحادی فرانسوا بائرو کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ، تاریخی پارلیمانی ووٹ کے ذریعے گزشتہ حکومت کو معزول کردیا گیا تھا۔
۷۳ سالہ بائرو، میکرون کے اعتدال پسند اتحاد کے ایک اہم شراکت دار ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت رہے ہیں۔ استحکام کی بحالی کی کوششوں میں ان کے سیاسی تجربے کو کلیدی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ قومی اسمبلی میں کسی بھی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پیراگوئے کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کی فلسطین نے مذمت کی
حال ہی میں، بائرو کو یورپی پارلیمنٹ کے فنڈز کے غبن کے الزام میں ایک کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔ ملک کی سیاست میں بھونچال کے درمیان، گزشتہ ہفتہ، میکرون نے عہد کیا تھا کہ وہ ۲۰۲۷ء میں اپنی مدت ختم ہونے تک عہدہ سنبھالیں گے۔