فرانس میں طلبہ کو پڑھاتے ہوئے نبی کریم ؐ کا خاکہ دکھا کر آقائے دوجہاں کی شان میں گستاخی کرنے والے ٹیچر سیموئل پیٹی کے قتل کے الزام میں پیرس کی خصوصی عدالت نے ۸؍ افراد کو ایک سال سے ۱۶؍ سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2024, 1:03 PM IST | Agency | Paris
فرانس میں طلبہ کو پڑھاتے ہوئے نبی کریم ؐ کا خاکہ دکھا کر آقائے دوجہاں کی شان میں گستاخی کرنے والے ٹیچر سیموئل پیٹی کے قتل کے الزام میں پیرس کی خصوصی عدالت نے ۸؍ افراد کو ایک سال سے ۱۶؍ سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
فرانس میں طلبہ کو پڑھاتے ہوئے نبی کریم ؐ کا خاکہ دکھا کر آقائے دوجہاں کی شان میں گستاخی کرنے والے ٹیچر سیموئل پیٹی کے قتل کے الزام میں پیرس کی خصوصی عدالت نے ۸؍ افراد کو ایک سال سے ۱۶؍ سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزمین کو مذکورہ ٹیچر کے خلاف ایسی مہم چلانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے جو سیموئل پیٹی کے قتل پر منتج ہوئی۔ یاد رہے کہ نبی کریم ؐ کا خاکہ دکھانے کی جرأت کے کچھ ہی دنوں بعد ۴۷؍ سالہ سیموئل کو اس کے اسکول کے باہرمار دیاگیاتھا۔ ۱۸؍ سالہ چیچن نوجوان نے گستاخ ٹیچر کا سر تن سے جدا کردیاتھا بعد میں پولیس نے جائے واردات پر ہی اسے بھی گولی مار دی تھی۔ جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے کورٹ نے نعیم بودود(۲۲؍ سال) اور عظیم ایپسر خانوف (۲۳؍ سال) کو قتل کی سازش میں شامل قراردیتے ہوئے ۱۶؍ سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ۶۵؍ سالہ معلم عبدالکریم کو سیموئل کے خلاف آن لائن مہم چلانے پر ۱۵؍ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ بقیہ ۵؍ ملزمین کو حملہ آوروں کا ساتھ دینے کی پاداش میں ایک سے ۱۳؍ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔