• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانس:غیرقانونی تارکین وطن سے بھری کشتی حادثہ کا شکار۴؍ جاں بحق ۶۰؍ کو بچایا گیا

Updated: July 13, 2024, 11:21 AM IST | Paris

فرانس سے انگلش چینل پار کر کے غیر قانونی طور پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی فرانس کے ساحل کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی، جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فرانس کی بحریہ نے ۶۰؍افراد کو زندہ بچالیا گیا۔

Immigrants traveling without regard for their lives. File photo
اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر سفر کرتے تارکین وطن۔ فائل فوٹو


فرانس کی بحری پولیس کا کہنا ہے کہ بولون سرمر کی آبی گزرگاہ سے ہوکر برطانیہ جانے کی کوشش میں ۴؍ تارکین وطن غرقاب ہو گئے ،بحریہ کی گشتی نائو اس خبر کے بعد موقع پر پہنچی جس میں بتایا گیا تھا کہ آبی گزرگاہ کو پار کرتے وقت کئی تارکین وطن سمندر میں گر گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس کی گشتی نائو نے ایک حد سے زیاد ہ بھری ہوئی کشتی کی نشاندہی کی جس کی ہوا نکل چکی تھی جس میں سوار ۶۰؍  تارکین وطن کو فرانس کی بحریہ نے بچایا۔ چار مردہ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا ، جبکہ باقی کو زندہ بچالیا گیا۔ اس مہم میں بحری فوج کی کشتی، ماہی گیری کی نائو، بحری فوج کے ہیلی کاپٹر نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ بچائے گئے افراد کو سمندر کےکنارے بنائے گئے عارضی خیموں میں لے جایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
اس سال فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں زیادہ بھیڑ والی کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد ۱۹؍ ہو گئی ہے۔جن میں یہ چارہلاکتیں بھی شامل ہیں۔۲۳؍ اپریل کو ۵؍ تارکین وطن فرانس کےاس خطر ناک سمندرکو پار کرتے وقت جاں بحق ہو گئے تھے ۔واضح رہے کہ یہ تارکین وطن ڈوب جانے کے خطرہ کے باوجوداکثر حد سے زیادہ بھری ہوئی کشتی سے انگلش چینل کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔برطانوی حکومت کے مطابق ۲۰۲۳ء میں تقریباً۳۰؍ ہزار افراد نے غیر قانونی طور پر اسے پار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK