• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غیر قانونی ہورڈنگز کیخلاف این سی پی یوتھ ( شرد پوار) کا پنویل میونسپل کارپوریشن پر مورچہ

Updated: July 17, 2024, 10:02 PM IST | Wasim Patel | Mumbai

غیر قانونی ہورڈنگز کے خلاف پنویل میونسپل کارپوریشن پر پنویل شہر ضلع این سی پی یوتھ (شرد پوار) کے صدر شہباز پٹیل کی قیادت میں زبردست مورچہ نکالا گیا ۔

NCP workers are protesting outside the Panvel Municipal Corporation.
پنویل میونسپل کارپوریشن کے باہر این سی پی کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔(تصویر:انقلاب)

غیر قانونی ہورڈنگز کے خلاف پنویل میونسپل کارپوریشن پر پنویل شہر ضلع   این سی پی یوتھ (شرد پوار) کے صدر شہباز پٹیل کی قیادت میں زبردست مورچہ نکالا گیا ۔ 
 شہباز پٹیل کے مطابق یہاں سے قریب کلمبولی اور تلوجہ کے آگے کوٹھاری گاؤں تک تقریباً ساڑھے۶۰۰؍ سے زائد غیر قانونی ہورڈنگز ہیں جبکہ ان کی سائز بھی کورٹ کے حکم کے مطابق۲۰ بائے ۲۰؍ سے زیادہ ہے لیکن میونسپل کارپوریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ کیا یہاں پر بھی گھاٹکوپر جیسے کوئی حادثہ کا انتظار ہو رہا ہے؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں پاپڑی پاڑہ میں ایک ہورڈنگ گر گئی تھی۔ خوش قسمتی سے وہاں پر کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ  سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہم نے اس سلسلے میں میونسپل کمشنر کی غیر موجودگی میں ڈپٹی کمشنرگاوڑے سے ملاقات کی اور انہیں فوری طور پر غیر قانونی ہورڈنگز ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے مطالبے پر انہوں نے تحریری طور پر یہ یقین دہانی کرائی ہےکہ فوری طور پر ان تمام غیر قانونی ہورڈنگز کو ہٹادیا جائے گا۔
  انہوں نے کاموٹھے میں ایک غیر قانونی ہورڈنگ کوفوری طورپر ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر این سی پی (شرد پوار) کے جنرل سیکریٹری فاروق پٹیل ،سابق کارپوریٹر ستیش پاٹل اورمتعدد پارٹی کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK