• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کھانے پینے کی اشیاء میں معلومات جلی حروف میں دینا ہوں گی

Updated: July 07, 2024, 5:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کو پیکیجڈ فوڈ آئٹمز کے لیبل پر چینی، نمک اور سیچوریٹڈ فیٹ(سیر شدہ چکنائی) کی غذائیت سے متعلق معلومات جلی حروف میں اور نسبتاً بڑے فونٹ سائز میں دکھانی ہوں گی۔

Food and drink information must be given in bold letters.Photo: INN
کھانے پینے کی اشیاء میں معلومات جلی حروف میں دینا ہوں گی۔ تصویر: آئی این این

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کو پیکیجڈ فوڈ آئٹمز کے لیبل پر چینی، نمک اور سیچوریٹڈ فیٹ(سیر شدہ چکنائی) کی غذائیت سے متعلق معلومات جلی حروف میں اور نسبتاً بڑے فونٹ سائز میں دکھانی ہوں گی۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبودنے  نئی دہلی میں یہ  اطلاع دی۔
ایف ایس ایس اے آئی کے چیئرمین اپورو چندرا کی صدارت میں فوڈ اتھارٹی کی۴۴؍ویں میٹنگ میں غذائیت سے متعلق معلومات کے حوالے سے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈس (لیبلنگ اور ڈسپلے) ریگولیشنز،۲۰۲۰ء میں ترامیم کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس ترمیم کا مقصد صارفین کو بااختیار بنانا ہے کہ وہ جو مصنوعات استعمال کر رہے ہیں اس کی غذائیت کی قدر کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور صحت مندانہ فیصلے کریں۔مجوزہ ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن کے مسودے کو اب تجاویز اور اعتراضات طلب کرنے کے مقصد سے منظر عام پر لایا جائے گا۔
وزارت کے مطابق صارفین کو صحت مند انتخاب کرنے کیلئے  بااختیار بنانے کے ساتھ یہ ترمیم غیر متعدی امراض (این سی ڈی) کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور صحت عامہ اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی کوششوں میں بھی معاون ثابت ہوگی۔مزید برآں، واضح اور مخصوص لیبلنگ کی ضروریات کی ترقی کو ترجیح دینا این سی ڈی کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں میں مدد کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK