کرائم برانچ یونٹ ۳؍ نے ایک ایسی گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو ملک کی مختلف ریاستوں میں فرضی دستاویزات کی مدد سے قرض لے کر انتہائی مہنگی کاریں خریدتے اور پھر ان کے بھی جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کردیتے تھے ۔
EPAPER
Updated: February 24, 2025, 10:11 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai
کرائم برانچ یونٹ ۳؍ نے ایک ایسی گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو ملک کی مختلف ریاستوں میں فرضی دستاویزات کی مدد سے قرض لے کر انتہائی مہنگی کاریں خریدتے اور پھر ان کے بھی جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کردیتے تھے ۔
کرائم برانچ یونٹ ۳؍ نے ایک ایسی گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو ملک کی مختلف ریاستوں میں فرضی دستاویزات کی مدد سے قرض لے کر انتہائی مہنگی کاریں خریدتے اور پھر ان کے بھی جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کردیتے تھے ۔اس معاملہ میں پولیس نے ۷؍ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بی ایم ڈبلیو، فارچونر اور مہندر تھار جیسی مہنگی گاڑیاں ضبط کرلیں۔
اس ضمن میںڈپٹی پولیس کمشنر کرائم دتا نلاؤڑے نے بتایا کہ ’’ گرفتار شدہ ملزمین فرضی دستاویزات کی مدد سے قرض پر کار خریدنے اور پھر گاڑی کے فرضی دستاویزات بناکر کار فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں چرا کر بھی انہیں فروخت کرتے تھے ۔ اس معاملہ میں۷؍ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘ ملزموں نے ایک دو نہیں بلکہ کئی بینکوں سے فرضی دستاویزات کی مدد سے کروڑوں روپے قرض پر کئی گاڑیاں لی ہیں اور پھر فرضی دستاویزات کی مدد ہی سےانہیںممبئی اور ریاست کے دیگر اضلاع ہی نہیں بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں فروخت کرچکے ہیں ۔ڈی سی کے بقول ملزمین ایسے مالدارافراد کو نشانہ بناتے اور ان کے بینک کی تفصیلات اکٹھا کرتے تھے جن کا بینک سول اسکور بہتر ہوتا تھا پھر ان ہی کے نام سے فرضی دستاویزات بناتے اور ان کی مدد سے مہنگی گاڑیاں قرض پر خریدتے تھے ۔ یہی نہیں قرض پر لی گئی ان گاڑیوں کو یا مسروقہ گاڑیوں کو فروخت کرنے کیلئے وہ گاڑی کی فرضی آر سی بک، الاٹمنٹ لیٹر، بینک اسٹیٹمنٹ اور آئی ٹی ریٹرن، پین کارڈ، آدھا کارڈاور گاڑیوں کے دیگر جعلی دستاویز بنا کر اسے فروخت کر دیا کرتے تھے۔ ملزموں نے آئی سی آئی سی آئی، انڈیا بینک، بینک آف بڑودہ، یونین بینک، بی ایم ڈبلیو فائنانس، ٹوئیٹا اور ہندوجا فائنانس کے علاوہ دیگر کئی بینکوں سے کار لون لے کر بی ایم ڈبلیو، فارچونر، مہندرا اسکارپیوتھار، ہنڈئی الکازر اور ٹوئیٹا جیسی مہنگی کاریں خریدی تھیں۔ پولیس نے ملزموں کی تحویل سے مذکورہ کمپنیوں کی ۱۶؍ گاڑیاں، کئی لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور پرنٹر وغیرہ ضبط کئے ہیں ۔